سوشل میڈیا (Social Media) — Page 55
قصے اور کہانیاں سناتے ہیں اور دوسروں کو بھی اس طرف راغب کر رہے ہوتے ہیں۔نہ ہی سکائپ (skype) اور فیس بُک (facebook) وغیرہ پر مرد اور عورت نے ایک دوسرے سے بات چیت کرنی ہے، ایک دوسرے کی شکلیں دیکھنی ہیں ، نہ ہی ان چیزوں کو ایک دوسرے سے تعلقات کا ذریعہ بنانا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے سب ظاہر یا چھپی ہوئی فحشاء ہیں جن کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تم اپنے جذبات کی رو میں زیادہ بہہ جاؤ گے، تمہاری عقل اور سوچ ختم ہو جائے گی اور انجام کار اللہ تعالیٰ کے حکم کو توڑ کر اس کی ناراضگی کا موجب بن جاؤ گے۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 2 را گست 2013ء بمقام مسجد بیت الفتوح ،لندن ) ( مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 23 اگست 2013ء) فیس بک کے استعمال میں احتیاط کا پہلو واقفات ٹو کی ایک کلاس میں سوال و جواب کی نشست کے دوران ایک بچی کی طرف سے فیس بک (facebook) کے بارہ میں کئے جانے والے سوال کے جواب میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ: یں نے یہ نہیں کہا تھا کہ اس کو نہ چھوڑو گے تو گنہگار بن جاؤ گے۔بلکہ میں نے بتایا کہ اس کے نقصان زیادہ ہیں اور فائدہ بہت کم ہے۔آجکل جن کے پاس facebook ہے وہاں لڑکے اور لڑکیاں ایسی جگہ پر چلے جاتے ہیں جہاں برائیاں پھیلنی شروع ہو جاتی ہیں۔لڑکے تعلق بناتے ہیں۔بعض جگہ لڑکیاں 55