سلسلہ احمدیہ — Page 874
874 13 اپریل: مسجد بیت الشکور ( گراس گیراؤ۔ناصر باغ ) جرمنی کا افتتاح 16 اپریل: سیٹلائٹ کے ذریعہ نشر ہونے والا پہلا خطبہ نکاح جو پوری دنیا میں دیکھا اور سنا گیا۔یہ نکاح حضور ” کی بیٹی یاسمین رحمان مونا کا تھا۔اپنے گھروں اور معاشروں کو جنت کا نمونہ بنانے ย کی تحریک 130 اپریل: جماعتی پروگراموں میں مہم کے طور پر نیک بزرگوں کے تذکرے 14 مئی: احمدیوں کو ہر ملک میں رزق حلال کے حق میں جہاد کرنے کی تحریک 28 مئی: حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر کی وفات بعمر 97 سال ہوئی 28 30 مئی: مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے 14 ویں سالانہ اجتماع کے موقع پر حضور کے خطابات۔4 ہزار بوسنین شریک ہوئے۔کسی ذیلی تنظیم کا پہلا اجتماع تھا جو سیٹلائیٹ کے ذریعہ نشر ہوا۔حاضری 8 ہزار تھی 31 مئی: انٹرنیشنل طاہر کبڈی ٹورنامنٹ جرمنی میں منعقد ہوا۔تقسیم انعامات اور حضور کا خطاب سیٹلائٹ کے ذریعہ نشر ہوا 16 جون تا 6 جولائی: حضور کا سفر ناروے وسویڈن 18 جون : حضور ناروے کے اس مقام پر پہنچے جہاں 6 ماہ دن کی روشنی اور 6 ماہ رات رہتی ہے۔پر حضور نے Borguind مقام پر خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا 24, 25 جون : حضور 24 جون کو قطب شمالی کے قریب ترین علاقہ نارتھ کیپ تشریف لے گئے جو کرہ ارض کا بلند ترین مقام ہے۔حضور نے قافلہ کے ساتھ تاریخ میں پہلی دفعہ مغرب وعشاء اور پھر اگلے دن ساری نمازیں باجماعت یہاں ادا کیں۔25 جون کو حضور نے اس جگہ جمعہ پڑھایا۔اور باقی مازیں ادا کیں۔اس طرح وہ پیشگوئی پوری ہوئی کہ دجال کے زمانہ میں جہاں دن غیر معمولی طور پر لیے ہوں گے وہاں وقت کا اندازہ کر کے نمازیں ادا کرنا۔حضور نے اس خطبہ میں شامل ہونے والوں کے نام بھی بیان فرمائے