سلسلہ احمدیہ — Page 836
836 19 ستمبر : حضور نے ہمبرگ میں پریس کانفرنس منعقد کی 21 ستمبر : حضور نے برلن میں پریس کانفرنس منعقد کی۔بعد ازاں دیوار برلن کا معائنہ فرمایا 22 ستمبر : حضور نے گروس گیر اؤ میں ناصر باغ کا افتتاح فرمایا 25 ستمبر : حضور کا میونخ میں پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا 26 ستمبر : حضور نے زیورک میں پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا جہاں سوئٹزرلینڈ کے سب سے بڑے اخبار کے نمائندہ نے بھی شرکت کی۔اسی روز حضور کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام ایک ہوٹل میں کیا گیا 28 ستمبر : حضور سوئٹزرلینڈ سے اٹلی کے دورہ پر تشریف لے گئے 113 اکتوبر : فرانس میں نئے مرکز بیت السلام کا حضور نے افتتاح فرمایا 15 اکتوبر : حضور کی دورہ یورپ سے لندن واپسی 125 اکتوبر : حضور نے تحریک جدید دفتر چہارم کا اجراء فرمایا اکتوبر : آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ تربیتی کلاس کا انعقاد ہوا 8 تا22 نومبر: قیام نماز اور اس کی حکمتوں کے متعلق خطبات۔بچوں کو نماز با ترجمہ سکھانے کے لئے والدین کو تحریک۔ذیلی تنظیموں کو ہر ماہ مجلس عاملہ کا اجلاس قیام نماز پر غور کرنے کے لئے منعقد کرنے کی تحریک 15 نومبر : اسیران راہ مولا کے لئے دعاؤں کی تحریک 22 نومبر: اللہ کی دوستی اور محبت کے لئے نوافل کی ادائیگی میں آگے بڑھنے کی تحریک 26 نومبر: حضور نے کینیڈا کی دو ٹیلیویژن کمپنیوں کے لئے انٹرویوریکارڈ کرائے 18 تا 20 دسمبر: جلسہ سالانہ قادیان منعقد ہوا۔اس کے لئے حضور نے پیغام بھجوایا جس کا عنوان تھا: ایک ہو جائیں اور نیک ہو جائیں، آپ رحمتہ للعالمین کے غلام ہیں۔آپ کے سینوں سے رحمت کے چشمے پھوٹنے چاہئیں“