سلسلہ احمدیہ — Page 727
727 پھر اسی سال 5 رستمبر کو Connacht Tribune کی 5 رستمبر کی اشاعت میں ایک خبر بعنوان Koran in Gaelge is Published " شائع ہوئی جس میں حضور کے دورہ کا مختصر ذکر کیا گیا۔حضرت خلیفہ امس الرابع رحمہ اللہ نے 14 تا18 جون 1989ء کوجماعت احمدیہ کینیڈا کا تیسرا دورہ فرمایا۔اس دورہ کی اہم تقریب حضور رحمہ اللہ کی تصنیف Murder in the name of Allah کی تقریب رونمائی اور صد سالہ جشن تشکر کی مناسبت سے ایک خصوصی عشائیہ کا اہتمام تھا۔یہ تقریب 16 / جون 1989 ء کو ٹورانٹو کے ایک بڑے اور خوبصورت ہوٹل Westin Harbour Castle میں منعقد ہوئی۔تقریب کا آغاز چھ بجے شام ہوا۔حضور انور نے اس تقریب میں اسلام اور امن عالم کے موضوع پر خطاب فرمایا اور آخر میں کتاب کے بارہ میں سوالات کے نہایت مدلل اور بصیرت افروز جوابات دیئے۔سامعین میں کینیڈا کے بڑے دانشور، پروفیسرز، یونیورسٹی کے طلباء، مختلف مذاہب کے نمائندے اور صحافی تھے۔جماعت احمدیہ کینیڈا کی طرف سے حاضرین کو یہ کتاب تحفہ بھی پیش کی گئی۔بعض حاضرین نے اپنی خواہش سے کتاب قیمتا بھی حاصل کی۔بعض افراد نے حضور سے کتاب پر آٹو گراف بھی حاصل کئے۔یہ تقریب خدا کے فضل سے نہایت کامیابی سے سوا سات بجے اختتام پذیر ہوئی۔کینیڈا کے ایک بڑے اخبار The Globe and Mail کے علاوہ دوسرے کینیڈین اخبارات نے نمایاں خبریں شائع کیں۔ٹیلیویژن پر بھی اس پروگرام کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔اس تقریب کے لئے کینیڈا کے وزیر خارجہ عزت مآب Joe Clark نے آٹو ا سے ایک سفیر خصوصی پیغام دے کر ٹورانٹو بھجوایا۔لبرل پارٹی کے کئی وفاقی ممبران پارلیمنٹ، نیوڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر Bob Rae اور چار میئرز سمیت شہر کے مختلف طبقات کے نمائندے، دانشور، تاجر، وکلاء، جرنلسٹ وغیرہ تقریب میں شامل ہوئے۔اس تاریخی تقریب میں 500 کے قریب غیر از جماعت اور غیر مسلم دوستوں سمیت كل 1500 افراد شریک ہوئے۔