سلسلہ احمدیہ — Page 617
617 آئے گی اور یہ کہ خلافت کے ساتھ وہ برکتیں وابستہ ہیں جو آئندہ اسلام کی ترقی کے لئے مقدر ہو چکی ہیں۔خلیفہ جدھر رخ کرے گا وہ وہی رخ ہو گا جو خدا کی رحمتوں کی ہواؤں کے چلنے کا رخ ہے۔حضور نے فرمایا کہ اس ایک سال میں فرانسیسی بولنے والے ممالک میں ہمیں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بیعتیں عطا ہو چکی ہیں۔ہفت روزہ الفضل انٹر نیشنل 19 اگست تا 25 را گست 1994، صفحه 2) پھر 1995ء کے جلسہ سالانہ یوکے کے موقع پر دوسرے روز کے بعد دوپہر کے خطاب میں حضور رحمہ اللہ نے فرمایا: وو دو سال پہلے اسی جلسے میں یعنی جلسہ یو کے میں میں نے آپ کو اپنی ایک رویا بتائی تھی اور اس رویا میں آپ کو بتایا تھا کہ اللہ تعالٰی نے مجھے ایک ایسی حیرت انگیز رویا دکھائی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح سابق میں ہمیں انگلش سپیکنگ ممالک میں، انگریزی بولنے والے ممالک میں غیر معمولی نفوذ عطا فرما یا اب فرانسیسی بولنے والے ممالک کی باری آنے والی ہے اور ان میں اللہ تعالی غیر معمولی نفوذ عطا فرمائے گا۔وہ رویا بڑی دلچسپ تھی جو ایسی کہ میرے ذہن میں کسی گوشے میں بھی نہیں آسکتی تھی۔رویا یہ تھی جو دو سال پہلے میں نے آپ کو بتائی اور اس سے پہلے فرنچ سپیکنگ ممالک کے جو بعض لوگ مجھے ملنے کے لئے آئے تھے میں ان کو بھی بتا چکا تھا۔میں نے دیکھا کہ ایک دریا میں میں کشتی پر بیٹھا ہوا ہوں جس میں نہ کوئی پیچو ہے، نہ کوئی ملاح، نہ کوئی مددگار۔اس کشتی میں میں اکیلا بیٹھا ہوا ہوں۔تیزی کے ساتھ دریا کے بہاؤ پر بہتا چلا جارہا ہوں۔کچھ پتہ نہیں کس طرف کا رُخ ہے۔لیکن یہ یقین ہے کہ اللہ کی قدرت کے ہاتھوں میں ہوں اور ایک لمحہ بھی مجھے خوف محسوس نہیں ہوتا۔وہ دریا تیزی کے ساتھ اتر رہا ہے جیسے ایک آبشار کی صورت اختیار کر لیتا ہے اور وہ کشتی خود بخود اس میں بہتی چلی جارہی ہے یہاں تک کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ ایک سمندر میں داخل ہونے والی ہے۔جب میں تیزی کے ساتھ اس سمندر میں اترتا ہوں تو از خود وہ کشتی بائیں طرف ایک سمت مڑ جاتی ہے اور کچھ عرصہ کے بعد جو دریا کے بہاؤ کی حرکت تھی وہ کم ہونی شروع ہو جاتی ہے۔میرے پاس نہ چٹو ہیں، نہ کوئی اور مددگار، نہ کوئی انجن میں آگے جا کر اپنے دونوں ہاتھوں سے چیو کا کام لیتا ہوں اور میں حیران ہو جاتا ہوں کہ دو ہاتھوں