سلسلہ احمدیہ — Page 613
613 گزارہ ہو جائے گا اور جہیز کی رسم کسی حد تک پوری ہو جائے گی۔اگر میرے اندر اتنی توفیق نہ ہو تو اللہ تعالی کے فضل سے خدا تعالیٰ کی جماعت غریب نہیں ہے۔بہت روپیہ ہے جماعت کے پاس۔تو انشاء اللہ جماعت کے کسی فنڈ سے ان کی امداد کر دی جائے گی۔“ اگلے جمعہ 28 فروری 2003ء کے خطبہ میں فرمایا: پچھلے خطبہ جمعہ میں میں نے غریب بچیوں کی شادی کے لئے تحریک کی تھی کہ شادی کے لئے کچھ رقم پیش کریں۔مجھے تعجب ہوا ہے کہ جماعت نے اس طرح دل کھول کر اس قربانی میں حصہ لیا ہے کہ آسمان سے خدا تعالی کے فضلوں کی بارش ہوتی ہے۔۔۔اس مد میں ایک ہفتہ کے اندر اندر نقد رقوم اور وعدوں کی صورت میں ایک لاکھ 9 ہزار پاؤنڈ سے زائد ا کٹھا ہو گیا ہے اور بعض خواتین نے اپنے زیورات پیش کر دیتے ہیں۔“ مزید فرمایا: ” مجھے ذاتی طور پر تو ترڈ دکھا مگر جو کمیٹی تھی اس کام کے لئے ان کا مشورہ قبول کرتے ہوئے اس لنڈ کا نام مریم شادی فنڈ رکھ دیتا ہوں۔امید ہے اب یہ فتنہ کبھی ختم نہیں ہوگا اور ہمیشہ غریب بچیوں کو عزت کے ساتھ رخصت کیا جاسکے گا۔“ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس فنڈ سے سینکڑوں مستحق بچوں کی شادی کے مواقع پر امداد کی گئی اور یہ سلسلہ جاری ہے۔