سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 553 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 553

553 جماعت کی قربانی کا جذبہ ہے جو خدا تعالیٰ نے عطا فرمایا ہے اور اسی سے اعلیٰ اخلاق پیدا ہوتے ہیں ، اسی سے تعظیم کردار پیدا ہوتے ہیں اور آئندہ عظیم نسلوں کی بنیاد ڈالی جاتی ہے۔قربانی ہی ہے جو روحانی انقلاب برپا کیا کرتی ہے۔“ اس پہلو سے جن تحریکات کا میں ذکر کر رہا ہوں ان تحریکات پر وہ لوگ جن کو خدا نے قربانی پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے وہ لوگ سب سے زیادہ اس بات کے گواہ ہیں کہ جب انہوں نے قربانی پیش کر دی تو پھر انہیں خدا نے کیسی لذت عطا کی۔ہر قربانی کرنے والا جب قربانی دیتا ہے تو ایک عجیب لذت سے آشنا ہوتا ہے جس کو قربانی نہ دینے والا تصور بھی نہیں کر سکتا۔“ حضور رحمہ اللہ نے اسی خطبہ جمعہ میں بیان فرمایا کہ کس طرح ہر تحریک میں اللہ تعالی نے برکت ڈالی اور کئی افراد جو پہلے کسی تحریک میں شامل نہیں ہو سکے تھے وہ آج اس میں رقوم ادا کر رہے ہیں۔آپ نے فرمايا: بہبوت الحمد سکیم میں بھی ابھی تک اسی طرح یہ سلسلہ جاری ہے۔بہت سے دوست ہیں جو تحریک میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔اب وہ لکھ رہے ہیں کہ ہم اس میں ضرور شامل ہوں گے اور اب خدا نے توفیق بخشی ہے دل کی تمنا پوری کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔“ ر چار سالانہ کے لئے دیگوں کی تحریک تھی۔۔بعض خط لکھنے والوں کو یاد ہے وہ لکھ دیتے ہیں کہ میری فلاں دیگ کی تحریک میں اتنا روپیہ رہ گیا تھا خدا نے اب توفیق بخشی ہے۔۔۔اب ایسی جماعت دنیا میں کہاں مل سکتی ہے؟ چراغ لے کر ڈھونڈنے کی مثال بیان کی جاتی ہے۔میں کہتا ہوں سورج لے کر ڈھونڈ وہ تمہیں ساری دنیا میں کہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت سے بڑھ کر قربانی کرنے والی اور قربانی سے محبت کرنے والی جماعت نہیں ملے گی۔اور یہ سب سے بڑا احسان ہے خدا کا۔۔۔دونئے یورپین مراکز کی تحریک کے متعلق بھی خدا تعالی کے فضل سے یہی سلسلہ ہے۔“ افریقہ میں ریلیف فنڈ کے لئے اگر چہ جماعت کو اتنارو پیہ پیش کرنے کی توفیق نہیں لی جتنا توقع کی گئی تھی لیکن اس میں جماعت کا قصور نہیں ہے۔وجہ یہ ہے کہ خدا کی تقدیر خود بخود چل رہی ہوتی ہے۔ایک تحریک کی جائے اور بعض دفعہ اس تحریک کا مقصد پورا کرنے کی