سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 535 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 535

535 پر امن تصویر پیش کرتے ہیں اور محبت سب کے لئے ، نفرت کسی سے نہیں، پر یقین رکھتے ہیں۔الغرض میڈیا نے بہت ہی مثبت رنگ میں اور ادب و احترام کے ساتھ جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کیا۔مسجد کے بارہ میں ایک ٹی وی نے کہا کہ آج ساری دنیا کے احمدی کہہ سکتے ہیں کہ آج فرانس میں Saint Prix کے علاقہ میں ہماری ایک مسجد ہے۔مسجد کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کے وقت علاقہ کے میئر Jean-Pierre Enjalbert بھی موجود تھے۔یہ وہی میئر ہیں جن کا رویہ آغاز میں جماعت کے ساتھ بہت ہی خشک بلکہ معاندانہ تھا۔فرانس کے میڈیا کے علاوہ ایم ٹی اے انٹر نیشنل کے مواصلاتی رابطوں کے ذریعہ ساری دنیا میں یہ ساری کارروائی براہ راست دکھائی جارہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ نے مسجد مبارک کے افتتاح کے روز خطبہ جمعہ میں فرانس میں اس مسجد کی تعمیر کے حوالہ سے مخالفت اور اس کی تاریخ کا بھی مختصر ذکر فرمایا۔احباب جماعت کو مسجد کی تعمیر پر مبارکباددی اور مسجد کی تعمیر کی غرض وغایت اور عبادتوں کے قیام اور تبلیغ اور اعمال صالحہ کی طرف توجہ دلائی۔حضور انور ایدہ اللہ کا نہایت ہی پر معارف اور بصیرت افروز خطبہ جمعہ نہ صرف ایم ٹی اے کے ذریعہ براہ راست ساری دنیا میں نشر ہوا بلکہ فرانس کے دو TV CHANNELSنے بھی خطبہ جمعہ کے بعض مناظر ریکارڈ کئے اور اپنی نشریات میں اس کی جھلکیاں دکھا ئیں۔جمعۃ المبارک 10 / اکتوبر کو ہی مسجد مبارک کے افتتاح کے حوالہ سے ایک تقریب عشائیہ کا اہتمام مسجد کے ملحقہ حصہ میں مار کی لگا کر کیا گیا تھا۔اس تقریب میں علاقہ کے میئر اپنی کیبنٹ کے ممبران کے ساتھ شامل ہوئے۔اسی طرح جرمنی، کینیا، آئیوری کوسٹ، ٹوگو، بورکینا فاسو، انڈیا کے