سلسلہ احمدیہ — Page 491
491 Friday The 10th حضرت خلیفۃ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے یورپ کے مختلف ممالک کے دورہ کے دوران 27 / تا خلیفہ المسیح 29 دسمبر 1984ء کو فرانس کا پہلا دورہ فرمایا۔اگر چہ اس سے قبل 1982ء میں یہاں با قاعدہ طور پر جماعت کا قیام عمل میں آچکا تھا لیکن جماعت کا اپنا کوئی مشن ہاؤس یا مسجد نہ تھی۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے اس دورہ کے دوران SARCELLES کے مقام پر ایک ہوٹل LES FLANDES میں قیام فرمایا۔اس وقت افراد جماعت احمد یہ فرانس کی کل تعداد ساٹھ کے قریب تھی۔جماعت نے اس موقع پر پریس کے نمائندگان کو دعوت دی تا کہ اس ذریعہ سے حضرت خلیفہ اسیح کے اپنے الفاظ میں میڈیا کے توسط سے اہل فرانس تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچ سکے۔لیکن ایسا ہوا کہ پریس کا کوئی بھی نمائندہ وہاں نہیں آیا۔حضور رحمہ اللہ کے قیام کے دوران اس ہوٹل میں نمازوں کی ادائیگی، افراد جماعت سے ملاقاتوں اور مجالس عرفان کا سلسلہ جاری رہا۔اس عرصہ میں 28 / دسمبر 1984ء کا جمعہ حضور نے پیرس میں ہی پڑھایا اور 29 / دسمبر کو , Lille Valencien تشریف لے گئے اور وہاں جماعت کے تمام افراد کو شرف ملاقات بخشا اور پھر وہاں سے لندن تشریف لے گئے۔28 دسمبر 1984ء کے خطبہ جمعہ میں حضور رحمہ اللہ نے اپنے ایک تازہ کشف کا ذکر فرمایا جو غیر معمولی طور پر حیرت انگیز پیغام اپنے اندر رکھتا تھا۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ چند دن پہلے۔۔۔کی بات ہے کہ بعض اطلاعات کے نتیجہ میں شدید بے چینی اور بے قراری تھی اور ظہر کے بعد میں ستانے کے لئے لیٹا ہوں تو میرے منہ سے جمعہ جمعہ کے الفاظ نکلے اور ساتھ ہی ایک گھڑی کے ڈائل کے اوپر جہاں دس کا ہندسہ ہے وہاں نہایت ہی روشن حروف میں دس چمکنے لگا۔اور خواب نہیں تھی بلکہ جاگتے ہوئے ایک کشفی نظارہ تھا۔اور وہ جو دس دکھائی دے رہا تھا باوجود اس کے کہ وہ دس کے ہندسے پر دس تھا جو گھڑی کے دس ہوتے ہیں۔لیکن میرے ذہن میں وہ