سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 462 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 462

462 ایک سال کے سفر کے برابر ہو جائے اور ہماری راتوں کا سفر بھی ایک سال کے برابر ہو جائے اور اس تیزی کے ساتھ ہم دنیا میں ترقی کرتے ہوئے خدا کی توحید کا پیغام تمام عالم کو پہنچائیں اور حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ہی کے حسن سے گل عالم کو خیرہ کر دیں۔دعاؤں کے ساتھ، کوسشش کے ساتھ، محکم عزم کے ساتھ اور صبر کے ساتھ اب ہمیں بہت تیز رفتار سے آگے بڑھنا ہے اور خدا کرے کہ ہمارا اگلا سال یہ ثابت کرنے والا ہو کہ ہم 1989 ء کے سال کو مڑ کر ایک بلندی کے سال کے طور پر نہیں بلکہ بلندیاں پیدا کرنے والے سال کے طور پر دیکھا کریں گے۔“ خطبه جمعه فرموده 29 روسمبر 1989ء خطبات طاہر جلد 8 صفحہ 838835)