سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 24 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 24

24 کا لالچ دے کر ان کو اکسایا جا رہا ہے کہ جماعت کے خلاف اقدامات کریں اور ان ممالک کے ذمہ دار افسران چونکہ نسبتاً بہت زیادہ شریف النفس ہیں وہ سر دست تو اس دباؤ کا مقابلہ کر رہے ہیں بلکہ خود جماعت کو مطلع کر رہے ہیں کہ ہم سے یہ مطالبات ہورہے ہیں۔اور یہ صرف جماعت احمدیہ کے خلاف سازش نہیں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایک سازش ہے عالم اسلام کے خلاف جس کا مقصد یہ ہے کہ ملا کی حکومت تمام مسلمان ممالک پر قائم کر دی جائے اور مثلا چونکہ زمانہ کے حالات سے بے خبر اور جاہل ہوتا ہے، اسے پتہ ہی نہیں کہ کسی قوم کے مفادات کا تقاضا کیا ہے، اس کو تو صرف اپنے ذاتی مقاصد سے غرض ہے اور نہ قرآن کا علم ، نہ دین کا علم اور نہ دنیا کا علم اس لئے اگر ایک جاہل قوم کو مذہب کے نام پر کسی ملک پر مسلط کر دیا جائے تو پھر وہ آقا جو ان لوگوں کو مسلط کرتے ہیں وہ بے دھڑک جو چاہیں ان سے کام لیتے ہیں۔چنانچہ عجیب بات ہے کہ ہر جگہ جہاں بھی مذہبی جنونی حکومت قائم کی گئی ہے خواہ وہ اشترا کی ملکوں کی طرف سے قائم کی گئی ہو خواہ وہ مغربی ملکوں کی طرف سے قائم کی گئی ہو ایک ہی دین کے نام پر بالکل برعکس سمت میں وہ حکومتیں حرکت کر رہی ہیں۔یعنی ایسی اسلامی حکومتیں آپ کو ملیں گی جو اسلام کے نام پر اشتراکیت کے حق میں کام کر رہی ہیں اور ایسی اسلامی حکومتیں بھی آپ کو ملیں گی جو اسلام کے نام پر اشتراکیت کے خلاف اور آمریت یا مغربی جمہوریت کے حق میں کام کر رہی ہیں یا Capitalism کے حق میں کام کر رہی ہیں۔ایک ہی مذہب ہے، ایک ہی کتاب ہے، ایک ہی نبی ہے لیکن بالکل برعکس نتیجے کالے جارہے ہیں۔وجہ یہ ہے کہ جن لوگوں کو اوپر لایا گیا ہے خاص مقاصد کی خاطر لایا گیا ہے۔اسلام کا نام محض بدنام کرنے کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔مقصد یہ ہے Intolerant Regimes قائم کی جائیں۔ایسی حکومتیں قائم کی جائیں جن کے اندر نہ عقل ہو ، نہ اہم ہو۔صرف ایک بات پائی جائے، ایک خوبی ان میں موجود ہو کہ وہ ڈنڈے کے زور سے اپنی بات منوانا جانتی ہوں اور عقل کو کلیہ چھٹی دے کر اس بات سے بے نیاز ہو کر کہ دنیا ہمارے متعلق کیا کہتی ہے، کیا سوچتی ہے، جو بات ان کو سمجھائی جائے وہ اس کو کر گزرنے کے لئے آمادہ ہوں۔ایسی Regimes ، ایسی طاقتیں جب بھی دنیا میں آتی ہیں تو تباہی مچادیا کرتی ہیں۔چنانچہ اسلام کے ساتھ اس وقت یہ ہورہا ہے۔جہاں مشرقی