سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 440 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 440

440 یمیں اپنے رب کریم پر کامل بھروسہ رکھتے ہوئے آج ہی یہ اعلان کر دیتا ہوں کہ اللہ تعالی ان سولہ سالوں میں ہمارے اس منصوبہ کے لئے پانچ کروڑ روپے کا انتظام کردے گا۔“ حضرت خلیفۃ اسیح الثالث رحمہ اللہ کے عہد خلافت میں خلافت جوبلی کا یہ منصوبہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بتدریج اپنے اعلیٰ مقاصد کے حصول کی طرف نہایت کامیابی کے ساتھ بڑھتا رہا۔اشاعت اسلام اور تعلیم و تربیت کے کام کو تیز کرنے کے لئے دنیا کے مختلف علاقوں میں مراکز کے قیام، مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم و تفاسیر اور دیگر اسلامی لٹریچر کی اشاعت، مساجد کی تعمیر اور خدمت انسانیت وغیرہ متعدد پہلوؤں سے گہرے غور وفکر اور مشوروں کے بعد متعدد پروگرام تشکیل دیئے گئے اور بہت سے عملی اقدامات کئے گئے اور یوں صد سالہ جو بلی منصوبہ کی خدا تعالیٰ کے فضل سے نہایت کامیابی کے ساتھ اپنے عظیم مقاصد کی طرف پیش رفت جاری رہی۔اس کا کسی قدر احوال جلد سوم میں گزر چکا ہے۔اسی طرح یہ بھی بیان کیا جا چکا ہے کہ جب بھی الہی جماعت ترقی کی طرف قدم بڑھاتی ہے تو یہ امر مخالفانہ قوتوں کو غصہ دلانے کا موجب ہوتا ہے اور وہ بھی اپنی معاندانہ کارروائیوں میں مزید زور لگاتے اور جماعت مومنین کے نیک ارادوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور انہیں ظلم ستم کا نشانہ بنانے میں سرگرم ہو جاتے ہیں۔چنانچہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے اس منصوبہ کے اعلان کے ساتھ آغاز میں ہی اس بارہ میں بھی جماعت کو متنبہ فرما دیا تھا اور بتایا تھا کہ اب تک ہماری مخالفت ملکی مخالفت تھی یا مقامی مخالفت تھی لیکن اب ہماری مخالفت بین الاقوامی اتحاد کی شکل میں ہمارے سامنے آئی ہے اور اس میں نہ صرف ظاہری طور پر اسلام پر کاربند جماعتیں بلکہ ان کے ساتھ اہل کتاب جو دشمنان اسلام ہیں اور اہل الحاد جو مذہب کے بھی شدید مخالف ہیں اکٹھے ہو کر احمدیت کو مٹانے کے درپے ہیں۔لیکن اس کے ساتھ ہی آپ نے یہ بشارت بھی دی کہ یہ لوگ اپنے بد ارادوں میں ناکام و نامراد ہوں گے۔آپ نے فرمایا:۔۔اب ہماری مخالفت بین الاقوامی اتحاد کی شکل میں ہمارے سامنے آتی ہے اور أفتی اسلام پر جو حالات جنگ احزاب کے موقع پر ابھرے تھے کہ اہل کتاب اور مشرکین نے