سلسلہ احمدیہ — Page 352
352 چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔“ 10۔اسلام اور دیگر مذاہب یه کرم محمد عثمان چو چنگ شی صاحب کی تصنیف ہے جس میں مختلف مذاہب کا موازنہ پیش کیا گیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ اسلام وہ واحد مذہب ہے جو بنی نوع انسان کی ہر زمانہ کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے۔قرآن کریم ہی خدائے واحد کا کلام ہے۔آنحضرت علیم ہی وہ نبی ہیں جو ساری دنیا کے لئے مبعوث ہوئے۔قرآن کریم اور اسلام کی سچائی کو ثابت کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا ہے۔آپ کی صداقت کے دلائل بھی اس کتاب میں بڑے عمدہ طریق سے پیش کئے گئے ہیں۔Positive and Negative Reviews of our Chinese_11 translation and commentary of The Holy Quran including the views of the editor۔اس کتاب میں قرآن کریم کے چینی ترجمہ کے متعلق چینی علماء ، صحافیوں، مسلمانوں اور غیر مسلموں کے تبصرے درج ہیں۔اسی طرح بعض منفی تبصروں کے رڈ میں دلائل دیئے ہیں اور ثابت کیا ہے کہ جماعت احمدیہ کا چینی ترجمہ قرآن مجید اور تفسیر ہی مستند اور صحیح ہے۔The Essence of Islam - 12 حضرت خلیفہ امسیح الثانی کے لیکچر احمدیت یعنی حقیقی اسلام کو مد نظر رکھ کر یہ کتاب چینی زبان میں تیار کی گئی ہے۔اس میں مذہب کی چار اغراض کا ذکر ہے۔یعنی اسلام میں خدا کا تصور، اخلاق، اسلام کے معاشرتی پہلو اور حیاۃ بعد الموت وغیرہ۔آخر میں ان چینی مکاتب فکر کا ذکر کیا گیا ہے جن کی تعلیم اسلامی تعلیم سے قریب ہے۔علاوہ ازیں درج ذیل فولڈ رز چینی زبان میں طبع ہوئے: What is Islam - 1 Brief introduction of Islam_2 Ahmad ---The Promised Messiah_3 Was Jesus God or Son of God_4 Jesus in the Holy Quran_5