سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 327 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 327

327 عہد خلافت رابعہ میں یہ اہم تصنیف حسب ذیل کام زبانوں میں شائع ہوئی۔انگریزی - عربی۔بنگلہ - فریح۔نارو سکین۔رشین۔اور اس کا اردو ترجمہ حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے عہد میں 2005ء میں شائع ہوا۔An Elementary Study of Islam یہ کتاب حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ کے اس لیکچر پر مبنی ہے جو آپ نے 12 مارچ1990ء آر کو سپین کی Seville یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز کی دعوت پر دیا۔اس میں آپ نے اختصار کے ساتھ اسلام کے بنیادی عقائد و ایمانیات کا تعارف کرواتے ہوئے اس اہم نکتہ کو خاص طور پر نمایاں کیا ہے کہ بنیادی طور پر تمام مذاہب کی تعلیمات میں اشتراک پایا جاتا ہے۔اسی طرح اس لیکچر میں حضور نے اسلام اور اسلامی تعلیمات کی عالمگیریت کو پیش کیا ہے۔اسی طرح جہاد کے متعلق صحیح اسلامی تعلیمات کو پیش کرتے ہوئے غلط تصورات کی نفی کی گئی ہے۔غیر مسلموں اور نو مسلموں کو اسلام کے عمومی اور بنیادی عقائد سے متعارف کرانے کے لئے یہ کتاب بہترین تحفہ ہے۔خلافت رابعہ کے عہد میں یہ کتاب انگریزی کے علاوہ البانین اور نار و یکمین میں بھی شائع ہوئی۔خلیج کا بحران اور نظام جہانِ تو یہ کتاب حضرت مرزا طاہر احمد خلیفہ امسح الرابع رحمہ اللہ کے ان خطبات جمعہ کا مجموعہ ہے جو آپ نے خلیجی جنگ کے دوران انگلستان میں ارشاد فرماتے تھے۔2 اگست 1990ء کو عراق نے کویت پر حملہ کیا اور اس کے ساتھ ہی خلیج کے ان ممالک میں آگ اور خون اور تباہی و بربادی کے ایک لمبے دور کا آغاز ہوا جس میں لاکھوں افراد لقمہ اجل ہوئے۔لکھوکھا طرح طرح کی اذیتوں میں مبتلا ہوئے اور نہایت ہی دردناک اور المناک واقعات رونما ہوئے۔حضرت خلیفۃ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے اس حملہ کے اگلے روز 3 سر اگست 1990ء کو اپنے خطبہ جمعہ میں عراق کے کویت پر حملہ کے پس منظر کا تجزیہ کرتے ہوئے قرآنی تعلیمات کی روشنی میں