سلسلہ احمدیہ — Page 279
279 - کہلاتے ہیں۔۔۔۔وقف نو کے لئے جتنی تعداد کی توقع تھی اتنی تعداد بلکہ اس کا ایک حصہ بھی ابھی پورا نہیں ہو سکا اور جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے اس میں پیغام پہنچانے والوں کا قصور ہے۔بہت سے ایسے ممالک ہیں جہاں عامتہ الناس تک یہ پیغام پہنچایا ہی نہیں گیا اور جن دنوں یہ تحریک کی گئی تھی ان دنوں کیسٹ کا نظام آج کی نسبت بہت کمزور حالت میں تھا اور افریقہ کے ممالک ، ایسے دیگر ممالک جہاں اُردو زبان نہیں سمجھی جاتی اور بعض علاقوں میں انگریزی بھی نہیں سمجھی جاتی وہاں ترجمہ کر کے کیسٹس پھیلانے کا عملاً کوئی انتظام نہیں تھا۔اس وجہ سے وہ جو براہ راست پیغام کا اثر ہو سکتا ہے اُس سے بہت سے احمدی علاقے محروم رہ گئے۔“ آپ نے فرمایا: میری خواہش یہ تھی کم سے کم پانچ ہزار بچے اگلی صدی کے واقفین کو کے طور پر ہم خدا کے حضور پیش کریں۔ابھی کافی سفر باقی ہے اس تعداد کو پورا کرنے میں۔اور دوست یہ لکھ رہے ہیں کہ جہاں تک اُن کا تاثر تھایا میں نے جو شروع میں خطبے میں بات کی تھی اس کا واقعہ یہی نتیجہ نکلتا ہوگا کہ جو اس صدی سے پہلے پہلے بچے پیدا ہو جائیں گے وہ وقف کو میں لئے جائیں گے اور اس کے بعد یہ سلسلہ بند ہو جائے گا۔لیکن جس طرح بعض دوستوں کے خطوط سے پتہ چل رہا ہے وہ خواہش رکھتے ہیں لیکن یہ سمجھ کر کہ اب وقت نہیں رہا وہ اس خواہش کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکتے ، ان کے لئے اور مزید تمام دنیا کی جماعتوں کے لئے جن تک ابھی یہ پیغام ہی نہیں پہنچائیں یہ اعلان کرتا ہوں کہ وقف ٹو میں شمولیت کے لئے مزید دو سال کا عرصہ بڑھایا جاتا ہے اور یہ عرصہ فی الحال دو سال کا بڑھایا جارہا ہے تا کہ اس پہلی تحریک میں شامل ہو جائے ورنہ یہ تحریک تو بار بار ہوتی ہی رہے گی۔لیکن وہ خصوصاً تاریخی تحریک جس میں انگلی صدی کے لئے ایک واقفین بچوں کی پہلی فوج تیار ہو رہی ہے اُس کا عرصہ آج تا دو سال تک بڑھایا جا رہا ہے۔اس عرصے میں جماعتیں کوشش کرلیں