سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 230 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 230

230 (SEYCHELLES) اکتوبر 1999ء میں سیشلز سے پانچ افراد پر مشتمل ایک فیملی نے ماریشس میں احمدیت قبول کی اور واپس آکر جماعتی وفد بھیجوانے کی درخواست کی۔ماریشس سے ایک داعی الی اللہ دورہ پر گئے۔ان کے وہاں قیام کے دوران مزید بیعتیں ہوئیں اور اللہ کے فضل سے جماعت با قاعدہ رجسٹرڈ ہو گئی۔بعد ازاں ماریشس سے مبلغین مسلسل یہاں کے دورے کرتے رہے اور کام کو مزید آگے بڑھایا۔سوازی لینڈ (SWAZILAND) فروری 2000ء میں ساؤتھ افریقہ جماعت کے تبلیغی وفد نے اس ملک کا دورہ کیا۔علاقہ HLATIKULU کا انتخاب کر کے وہاں تبلیغی مجالس منعقد کیں اور سوال و جواب ہوئے۔علاقہ کے چیف بھی ان پروگراموں میں شامل ہوئے۔ایک مجلس کے آخر پر پانچ افراد نے احمدیت میں داخل ہونے کا اعلان کیا۔ان میں چیف کے دولڑ کے اور تین اور نو جوان شامل ہیں۔سوازی لینڈ میں ساؤتھ افریقہ سے مزید وفد تبلیغ کے لئے جاتے رہے جس کے نتیجہ میں HLATIKULU (ھلائی کولو ) گاؤں میں جہاں سے ابتدا ہوئی تھی چھوٹی سی جماعت بن گئی اور چیف نے بھی بعد میں بیعت کرلی اور سڑک کے کنارے 40 X 50 مربع میٹر جگہ جماعت کو سجد کی تعمیر کے لئے دے دی۔اس پر حضرت خلیفہ اصبح الرابع رحمہ اللہ کی منظوری سے 2002ء میں فانا سے ایک معلم یہاں مقرر ہوئے جنہوں نے ابتدائی احمدیوں کی تربیت کا کام شروع کیا۔آہستہ آہستہ احمدیوں کی تعداد یہاں 28 ہوگئی۔