سلسلہ احمدیہ — Page 229
229 سنٹرل افریقن ری پبلک (CENTRAL AFRICAN REPUBLIC) اس ملک میں جماعت کا قیام بینن (Benin) جماعت کی تبلیغی کوششوں کے نتیجہ میں 2000ء میں ہوا۔انہوں نے ایک علاقہ کا انتخاب کر کے کام شروع کیا۔رابطے کر کے لٹریچر تقسیم کیا اور متعد د تبلیغی مجالس کا انعقاد کیا۔اس کے نتیجہ میں 62 ع ھیں عطا ہوئیں۔جن میں ایک مسجد کے امام بھی شامل ہیں۔بعد ازاں یہاں بینن سے معلمین دورہ کرتے رہے۔پھر یہاں ایک عرصہ تک سول وار (Civil War) جاری رہی۔اس کے بعد حالات بہتر ہونے پر یہاں با قاعدہ مرکزی مبلغ کا تقرر ہوا اور ایک عمارت حاصل کر کے باقاعدہ جماعتی سنٹر قائم کیا گیا۔ساؤ ٹومے (SAO TOME) نومبر 1999ء میں امیر صاحب بینن نے ایک مقامی معلم کے ساتھ اس ملک کا دورہ کیا۔وہاں پہنچ کر مختلف لوگوں سے رابطے کئے جن میں مسلمان اور عیسائی شامل تھے۔باوجود کوشش کے تبلیغی پروگراموں میں اُس وقت کامیابی نہ ہو سکی۔2000ء میں یہاں جماعت کا نفوذ ہوا۔یہاں سب سے پہلے احمدی کا نام ابراہیم ہے۔مزید تبلیغی پروگراموں کے نتیجہ میں ابراہیم صاحب کے ساتھیوں نے بھی احمدیت قبول کر لی۔یہاں گل دس ہی تھیں ہوئیں اور باقاعدہ صدر کا تقرر کر کے نظام جماعت قائم کر دیا گیا۔