سلسلہ احمدیہ — Page 163
آغاز کیا۔163 2001ء میں مزید ڈاکٹر گنی بساؤ پہنچے اور یوں خدمت خلق کے کام میں مزید وسعت پیدا ہوئی۔گنی بساؤ میں 1995ء میں پہلے ایک روزہ جلسہ سالانہ کے ساتھ سالانہ جلسوں کا آغاز کیا گیا تھا۔پھر 1997ء سے باقاعدہ تین روزہ جلسہ سالانہ کا آغاز کیا گیا۔1998ء اور 1999ء میں ملکی حالات خراب ہونے کی وجہ سے جلسہ سالانہ کا انعقاد نہیں ہو سکا۔گنی بساؤ کی دو مقامی زبانوں Kiriole اور Balanta میں قرآن کریم کے مکمل ترجمہ کا کام کیا گیا۔( Kiriole زبان میں ترجمہ قرآن کریم جولائی 2010ء میں شائع ہو چکا ہے )۔گنی بساؤ میں تینتالیس فیصد Pagans ہیں جن کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہے۔جماعت احمد یہ نے ان میں بھی پیغام حق پہنچانا شروع کیا جس کے نتیجہ میں جنوری 2000ء میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ساؤتھ ریجن میں گیو سانکی (Kabu Sanki) کے مقام پر پہلی بار بلانتا (Balanta) قبیلہ کے ستر افراد کو ایک ساتھ اسلام میں داخل ہونے کی توفیق ملی۔الحمد للہ 2000ء میں نیشنل ریڈیو پر ہفتہ وار نصف گھنٹے کے پروگرام شروع کئے گئے جن کے ذریعہ کثیر افراد تک اسلام کا پیغام پہنچنا شروع ہوا۔یہ پروگرام مقامی زبان Kiriole میں پیش کئے جاتے تھے۔ری پبلک آف روانڈا (REPUBLIC OF RWANDA) وسطی افریقہ میں واقع روانڈا کے ہمسایہ ممالک میں یوگنڈا، تنزانیہ، برونڈی اور ڈیموکریٹک ری پبلک آف دی کونگو شامل ہیں۔26,338 مربع کلو میٹر پر پھیلے ہوئے اس ملک کی آبادی ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد ہے۔سرکاری زبان Kinyarwanda، فریج اور انگریزی ہیں۔عقیدہ کے لحاظ سے ان میں سے اکثریت کیتھولک عیسائی ہیں جبکہ %4 کے قریب مسلمان ہیں۔روانڈا میں جماعت کے قیام سے متعلق تنزانیہ، زیمبیا اور زائر مشن کی طرف سے داعیان الی اللہ