سلسلہ احمدیہ — Page 906
906 26 جنوری: گجرات بھارت میں زلزلہ آیا۔جماعت کی طرف سے 35 لاکھ روپے کی امداد کی گئی اور طبی امداد کے لئے ایک طبی و فد روانہ ہوا جنوری: جماعت احمدیہ کی آفیشل ویب سائٹ www۔alislam۔org کا قیام ہوا 6 فروری دیرینہ خادم سلسلہ اور استاذ جامعہ احمد یہ ربوہ قریشی نور الحق تنویر صاحب کی وفات 16 فروری: حضور ” کی طرف سے بیت الفتوح کے لئے دوبارہ پانچ ملین پاؤنڈ چندہ کی تحریک (دسواں حصہ اپنی طرف سے دینے کا اعلان) 9 مارچ: حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل سے اطاعت اور جاں نثاری کے سبق سیکھنے کی تحریک 13 مارچ : ایم ٹی اے کی ڈیجیٹل نشریات کا آغاز 18 مارچ : ہارٹ فورڈ شائر ریجن برطانیہ کا پہلا یوم پیشوایان مذاہب منایا گیا 23 مارچ: دفتر خدام الاحمدیہ قادیان ایوان طاہر کا افتتاح 23 مارچ: خلافت لائبریری (ربوہ) کے نئے توسیعی منصوبہ کا افتتاح - 250 را فراد کے بیٹھنے اور 70 ہزار کتب رکھنے کی گنجائش ہے 30 مارچ: بیت السبوح (جرمنی) کا افتتاح 6 اپریل: حضور نے صفات باری تعالیٰ پر خطبات کا سلسلہ شروع فرمایا جو آپ کی وفات تک جاری رہا۔20 اپریل: مسجد سمیع ( ہنوور) کے لئے پلاٹ خریدا گیا 9 مئی : قدیم خادم سلسلہ اور مبلغ افریقہ، امریکہ اور یورپ مولانا شیخ مبارک احمد صاحب کی 90 رسال کی عمر میں امریکہ میں وفات 12 مئی : چونڈہ ضلع سیالکوٹ کی احمد یہ مسجد مسمار کر دی گئی 17 مئی: قادیان میں لجنہ اماء اللہ بھارت کے دفاتر کا سنگ بنیاد رکھا گیا 8 جون: آئیوری کوسٹ میں بو آ کے مقام پر مسجد کا افتتاح ہوا 22 جون : نماز تہجد کی عادت ڈالنے اور اس میں استغفار کرنے کی تحریک