سلسلہ احمدیہ — Page 723
723 جیسا کہ قرآن کریم ہمیں بتاتا ہے : وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء: 108) اے محمد ا ہم نے تجھے صرف مسلمانوں کے لیے رحمت کا سر چشمہ ہی نہیں بنا کر بھیجا بلکہ ہم نے مجھے تمام انسانیت کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔یہ آپ کے مُطاع ہیں۔ان کی پیروی کریں اور اس عظیم ماضی سے رو گردانی کرنے کی خود کو قطعا اجازت نہ دیں۔پس میرا آپ کو صرف یہ پیغام نہیں کہ آپ دوسرے مسلمانوں سے نفرت نہ کریں۔اس کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔بلکہ میرا آپ کو پیغام یہ ہے کہ آپ نہ تو عیسائیوں سے نفرت کریں، نہ لادین لوگوں سے نفرت کریں، نہ کسی اور انسان سے نفرت کریں۔یہ میرا آپ کو پیغام ہے۔آپ اللہ کی مخلوق سے کیسے نفرت کر سکتے ہیں اور دعوی یہ کر رہے ہوں کہ ہم اللہ سے محبت کرتے ہیں؟ یہ ممکن نہیں ہے۔یہ جھوٹ اور افتراء ہے۔“ آپ نے فرمایا کہ ایک حقیقی مومن کو سچا محب وطن ہونا چاہیے۔۔۔۔حب الوطنی ایمان کا جزو ہے۔یہ رسول کریم ﷺ کا فرمان ہے۔۔۔۔۔کہ تمہارا اپنے وطن سے محبت کرنا تمہارے ایمان کا حصہ ہے۔آپ نے فرمایا کہ در میں نے نائیجیریا میں مشاہدہ کیا ہے کہ نائیجیرین اپنے حب الوطنی کے تصور میں الجھن کا شکار ہیں۔۔۔۔میں نے محسوس کیا ہے کہ یہاں بہت سے لوگ یہ نظریہ رکھتے ہیں کہ غیر نائیجیرین سے نفرت کرنا حقیقی محب الوطنی ہے۔یعنی وہ تمام لوگ جو نائیجیرین نہیں ہیں اگر آپ ان سے نفرت کریں، اگر آپ ان پر بلند آواز سے آوازے کسیں، اگر آپ اخبارات میں ان کے بارہ میں مضامین لکھیں یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہ ان سب کو نا بیجیریا سے نکال دیا جائے تو وہ سمجھتے ہیں کہ یہ شاید حقیقی محب الوطنی ہے۔یہ غلط بات ہے۔اس نفرت کا حب الوطنی یا کسی اچھائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اور بدقسمتی سے یہ وہی لوگ ہیں جو اپنی محنت سے کمائی ہوئی دولت کو نائیجیریا سے باہر غیر ممالک میں بھیجوا رہے ہیں۔وہ سمگلنگ میں ملوث ہیں۔وہ خورد برد میں