سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 707 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 707

707 اسی روز چو تیرہ میں تعمیر شدہ احمد یہ اسپتال کا معائنہ فرمایا اور اسے معیاری بنانے کے لئے کئی ہدایات فرمائیں۔یہاں مسجد کی تعمیر کے لئے بنیادی اینٹ پر دعا کی۔یہاں بھی اس موقع پر بہت سے معززین علاقہ آئے ہوئے تھے۔حضور نے اس موقع پر اپنے خطاب میں لوگوں کو نصیحت کی کہ اپنے بھائیوں سے صلح آشتی سے رہیں۔ان کے اموال و جان اور عزت کی حفاظت کرنا سیکھیں۔خصوصیت سے جھوٹ اور چوری سے اجتناب کریں۔6 ستمبر کونیشنل مجلس عاملہ جماعت احمدیہ یوگنڈا کے اجلاس کی صدارت فرمائی۔اسی روز یوگنڈا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔بعد ازاں منسٹر آف انفارمیشن نے ملاقات کی۔شام کو استقبالیہ تقریب میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے ممتاز افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر بھی خطاب میں حضور نے فرمایا کہ جولوگ خدا سے محبت کرتے ہیں ضروری ہے کہ وہ اس کی مخلوق سے بھی محبت کریں۔استقبالیہ تقریب کے بعد یوگنڈا ٹیلی ویژن نے حضور کا خصوصی انٹرویو کیسٹ آف دی و یک Guest of the) (Week پروگرام کے لئے کیا۔حضور نے اس میں بتایا کہ میں تمام بنی نوع انسان کی ہمدردی اپنے دل میں رکھتا ہوں۔حضور نے فرمایا ہم یوگنڈا کی خدمت کا تہیہ کر چکے ہیں۔اس بارہ میں تعلیمی ، طبی اور اقتصادی پہلوؤں سے پروگرام تیار کیا جارہا ہے۔7 ستمبر کو یوگنڈا سے روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر یوگنڈا کے وزیر تعلیم، وزیر صحت اور منسٹر آف سٹیٹ نے حضور سے ملاقات کی۔اسی طرح پر یس کے نمائندہ نے حضور سے مختصر انٹرویو لیا۔8 ستمبر کو تنزانیہ میں ورود پر ایئر پورٹ پر ایک پریس کانفرنس ہوئی۔حضور کی تنزانیہ آمد اور پریس کانفرنس کی خبر بی بی سی اور جرمن ریڈیو کے سواحیلی پروگرام سے بھی نشر ہوئی۔9ستمبر 1988ء کو دار السلام ( تنزانیہ) یونیورسٹی میں فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے تحت Islamic Concept of social life in the origin of Ahmadiyyat کے موضوع پر خطاب فرمایا۔حضور رحمہ اللہ کا یہ علمی، عام فہم اور معرکتہ الآراء خطاب قریباً دو گھنٹے جاری رہا۔