سلسلہ احمدیہ — Page 680
680 محبت و اخوت اور پُر سوز دعاؤں کے رُوح پرور نظارے ایمان ویقین اور معرفت میں ترقی کا موجب ہوتے ہیں۔الغرض جماعت احمدیہ کے جلسہ ہائے سالانہ اللہ تعالیٰ کے لا تعداد نشانات کے مظہر ہوتے ہیں اور افراد جماعت کی تعلیم و تربیت اور روحانی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان جلسوں میں مختلف ممالک کے مختلف رنگ ونسل کے اور مختلف زبانیں بولنے والے افراد مردوزن ایک خاص روحانی ماحول میں چند دن اکٹھے گزارتے ہیں۔اس دوران عالمی وحد دوران عالمی وحدت اور للہی محبت و مودت کا بہت خوبصورت اظہار ہوتا ہے۔حضرت خلیفہ اسیح کے زندگی بخش خطابات میں جماعت کی عالمی ترقی اور سال بھر میں نازل ہونے والے اللہ تعالیٰ کے غیر معمولی افضال اور اس کی نصرت و تائید کے نشانات کا تذکرہ ہوتا ہے جو تقویت ایمان کا موجب ہوتے ہیں۔ان جلسوں میں غیر احمدی مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم سرکاری و غیر سرکاری اہم شخصیات ، ممبران پارلیمنٹ، حکومتی وزراء، قبائلی چیفس، اور بعض جگہوں پر سر بر اہان مملکت بھی شامل ہوتے ہیں یا ان کے نمائندگان ان کی طرف سے تہنیتی پیغامات لے کر حاضر ہوتے ہیں اور وہ جماعت کے امن پسندی، مذہبی رواداری، خدمت بنی نوع انسان اور بہبود انسانیت کے کاموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔الغرض یہ جلسے افراد جماعت احمد یہ عالمگیر کی تعلیم وتربیت، جماعت کے پھیلاؤ، اس کی وحدت اور عالی سطح پر جماعت کے تشخص کو اجاگر کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔1992ء سے مرکزی حیثیت کے حامل جلسہ ہائے سالانہ جن میں خ اس نفس نفیس شمولیت فرماتے ہیں مسلم ٹیلی ویژن احمد یہ انٹرنیشنل کے ذریعہ کل عالم میں نشر ہورہے ہیں۔خلیفہ اسیح کے خطابات اور دیگر تقاریر کے تراجم بھی مختلف زبانوں میں براہ راست نشر ہوتے ہیں۔یوں ملک ملک میں ، گھر گھر میں جلسوں کا سماں ہوتا ہے۔کئی سالوں سے جماعت احمدیہ جرمنی کا سالانہ جلسہ بھی حضرت خلیفہ المسیح کی بابرکت شمولیت کی وجہ سے مرکزی جلسہ کا رنگ اختیار کر چکا ہے۔اس میں بھی بڑی کثرت سے یورپ اور دنیا کے دوسرے