سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 628 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 628

628 نہیں آتی تھیں اور وہ بولیاں لوگ سنے اور سمجھنے لگے اور تعجب کرنے لگے۔جہاں تک میں نے تاریخ پر نظر ڈالی ہے اس کا کوئی ثبوت نہیں ملتا کہ ایسا واقعہ ہوا ہے۔اس لئے غالب گمان یہ ہے کہ کوئی کشفی واقعہ ہے اور سیج اول کے دور میں نہیں بلکہ مسیح ثانی کے دور میں یہ واقعہ رونما ہونا تھا۔تاریخی شہادت پیش کرنا تو عیسائیوں کا کام ہے۔لیکن یہ شہادت جو ہم واقعاتی شہادت پیش کر رہے ہیں یہ تمام دنیا کے سامنے کھل کر ظاہر ہورہی ہے اور کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ اگر یہ پیشگوئی تھی یا کشف تھا تو آج بڑی شان کے ساتھ یہ کشف دنیا کے سامنے حقیقت بن کر رونما ہو رہا ہے۔“ حضور نے فرمایا: وہ الفاظ چند جو میں نے بچنے ہیں وہ یہ ہیں کہ وہ سب روح القدس سے بھر گئے اور غیر زبانیں بولنے لگے جس طرح روح نے انہیں بولنے کی طاقت بخشی۔۔۔جب یہ آواز آئی تو بھیڑ لگ گئی اور لوگ دنگ ہو گئے۔کیونکہ ہر ایک کو یہی سنائی دیتا تھا کہ یہ میری ہی بولی بول رہے ہیں۔اور سب حیران اور متعجب ہو کر کہنے لگے دیکھو یہ بولنے والے کیا سب گلیلی نہیں؟ پھر کیونکر ہم میں سے ہر ایک اپنے اپنے وطن کی بولی سنتا ہے؟۔۔۔اپنی اپنی زبان میں ان سے خدا کے بڑے بڑے کاموں کا بیان سنتے ہیں۔اور سب حیران ہوئے اور گھبرا کر ایک دوسرے سے کہنے لگے کہ یہ کیا ہوا چا ہتا ہے؟“ پس ہم گھبرا کر یہ تو نہیں کہیں گے کہ یہ کیا ہوا چاہتا ہے؟ ہاں دشمن ضرور گھبرا کر یہ کہیں گے کہ یہ کیا ہوا چاہتا ہے؟ ہوا یہ چاہتا ہے کہ جس صدی میں ہم داخل ہوئے ہیں اس صدی میں کثرت کے ساتھ اسلام کے پھیلانے کے جو انتظامات ازل سے مقدر تھے وہ رونما ہو رہے ہیں۔اور ان کے پھل ہماری آنکھوں کے سامنے آگئے ہیں اور ہمارے ہاتھوں میں ہیں اور ہم انہیں چکھیں گے اور ان کی روحانی لذت سے فیض یاب ہوں گے۔پس اس دعا میں شمولیت کے وقت بھی دعائیں کرتے رہیں۔اس کے بعد بھی دعائیں کرتے رہیں۔اللہ تعالی اس سلسلہ کو بڑھاتا اور پھیلاتا اور تمام عالم پر محیط کرتا چلا جائے۔میری یہ خواہش ہے کہ جن احباب نے اس کوشش میں حصہ لیا ہے خدا کے فضلوں