سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 566 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 566

566 22 یہ وہ سوچ تھی جو جماعت کی سکیموں کے پس پردہ کار فرما تھی جس کے باعث روحانی شفا کے ساتھ ساتھ بدنی شفا کے سرچشمے بھی جماعت احمدیہ کی طرف سے جاری ہو گئے۔جماعت کے سکولوں کا سلسلہ بھی پھیلتا چلا گیا۔جماعت کے ہسپتال اور ڈسپنسریاں قطار اندر قطار بڑھتی چلی گئیں۔جماعت کے اداروں کو وہ عزت ملی کہ رومن کیتھولک عیسائی جو بظاہر مخالف تھے انہوں نے بھی اپنے بچے جماعت کے سکولوں میں بھجوانے شروع کر دیے۔جماعت کے ہسپتالوں میں ایسے ایسے مریضوں کو لایا گیا جنہیں کوئی لینے کو تیار نہیں تھا۔ہر طرف سے انہیں جواب مل چکا تھا اور ان میں ایڈز جیسی مہلک بیماری میں مبتلا مریض بھی شامل تھے اور انہیں جماعت کے ہسپتالوں میں معجزانہ طور پر شفاطی اور لوگ محو حیرت رہ گئے۔" خطاب بر موقع جلسہ سالانہ 1993ء) جماعت کے سکولوں میں جذبہ عشق مد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ فروغ حاصل ہوا کہ عیسائی بچے بھی لا إلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کا نعرہ بلند کرتے۔جماعت کے کارکنوں کو وہ عزت ملی کہ افریقہ کے بعض ممالک جہاں پولیس ہر کسی کی تلاشی لازمی لیتی تھی اگر کسی سواری پر احمد یہ لکھا ہوا ہوتا تو اسے نہ تو پولیس ، نہ ہی فوج روکتی۔نصرت جہان نوسکیم خطاب بر موقع جلسہ سالانہ 1988ء) حضرت خلیفۃ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے اپنے دورہ مغربی افریقہ 1988ء میں گیمبیا میں قیام کے دوران اس با برکت سکیم کے دوسرے دور کے آغاز کا اعلان فرمایا۔چنانچہ اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 22 / جون 1988 ء میں فرمایا: خدمت کے مطالبے بڑھتے چلے جارہے ہیں اس لئے ان سارے امور میں نصرت جہان کو کا میں اعلان کرتا ہوں۔ایک نئے جذبے اور ایک نئے ولولے کے ساتھ سابقہ نصرت جہاں کے کام کو مزید آگے بڑھانے کے لئے ایک نیا شعبہ نصرت جہانِ نو ان سارے امور میں غور کرے گا اور ان سارے امور کو مترتب کرے گا اور انشاء اللہ تعالیٰ جماعت کو نئے میدانوں میں افریقہ کی خدمت کرنے کی توفیق بخشے گا۔