سلسلہ احمدیہ — Page 554
554 جماعت کو توفیق نہیں مل رہی ہوتی اور خود بخود وہ تحریک نظروں سے غائب ہو جاتی ہے۔افریقہ ریلیف فنڈ کے سلسلہ میں ہم نے ہر طرح سے کوشش کی کہ بھوک میں مبتلا افریقنوں کی مدد کے لئے جماعت کو اجازت ملے حکومتیں اجازت دیں، ذریعے میسر آئیں جس کے ذریعے ہم ان تک یہ چیزیں پہنچا سکیں لیکن حکومتوں نے دروازے بند کئے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومتوں سے گفتگو کریں گے اس سلسلہ میں انفرادی طور پر تم اپنی حکومتوں کو بے شک کچھ رقم پیش کردو۔کچھ رقم جماعت نے حکومتوں کو پیش بھی کی لیکن جماعت احمدیہ کو اتنی توفیق ہے ہی نہیں کہ سب دنیا کی دنیاوی ضرورتیں پوری کر سکے یا خاطر خواہ حصہ اس میں ڈال سکے۔جماعت کی قربانی کو تو برکت اس لئے ملتی ہے کہ جماعت خود اپنے حاصل کردہ روپیہ کو خرچ کرتی ہے، اس میں کوئی بد دیانتی نہیں ہوتی ، ہر منصوبے میں غیر معمولی برکت ملتی ہے، وسیع پیمانے پر رابطے پیدا ہوتے ہیں اور نئی نیکیوں کی توفیق ملتی ہے۔دنیا دی بھوک ہی نہیں مٹتی بلکہ اس سے روحانی بھوک بھی دنیا کی مٹتی ہے۔اور جن تک جماعت احمد یہ دنیاوی احسان لے کر پہنچتی ہے اس کے پیچھے پیچھے روحانی احسان بھی خود بخود چلا آتا ہے۔تو ہمیں تو اس قسم کی تربیت ہے۔چنا نچہ جب میں نے دیکھا کہ افریقہ میں باوجود کوشش کے جماعت کو خود غرباء تک پہنچ کران چیزوں کی تقسیم کرنے کی یا ان کے دکھ دور کرنے کے لئے کسی تنظیم کے طور پر حصہ لینے کی اجازت نہیں مل رہی تو میں نے بھی یاد نہیں کرایا اور جماعت بھی از خود بھول گئی۔جیسے ضرورت نہ رہی ہو تو خود بخود ایک چیز رفتہ رفتہ ہوجاتی ہے۔اس طرح یہ تحریک سو گئی۔اس لئے اس کے مقابل پر چونکہ دوسری تحریکوں میں باوجود توجہ نہ دلانے کے بھی غیر معمولی طور پر خدا تعالی نے جماعت کے دل سے قربانی کو ابال ابال کر نکالا ہے۔اس سے میں سمجھتا ہوں یہ بھی خدا کی تقدیر کے تابع ہی تھا۔اس میں جماعت کا کوئی قصور نہیں ہے کہ تحریک کی گئی اور اس میں جماعت پورا نہ اتری ہو۔“ پانچ امریکن مراکز کے قیام کے متعلق تحریک کی گئی تھی۔اس بنائے گئے۔دس سے بات آگے بڑھ کر اب پندرہ کے قریب ہو چکے ہیں اور ابھی روپے کی ضرورت بھی ہے اور ابھی رو پیل بھی رہا ہے اللہ کے فضل سے۔۔۔ر تحریک جدید کے دفتر چہارم کے اجراء کے ساتھ بھی خدا تعالی کے فضل سے یہ دفتر بھرنا