سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 550 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 550

550 د و همین مسجد میں گرانے میں بڑھیں گے اور اس بد بختی کی طرف مزید قدم اٹھائیں گے تو ہم مسجد میں بڑھا کر تعمیر کرنے میں ترقی کرتے چلے جائیں گے۔“ مالی قربانیوں کی تحریکات پر جماعت کا والہانہ لٹمیک حضرت خلیفہ مسیح الرائع نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 15 جنوری 1988ء میں گزشتہ چند سالوں کی مالی قربانیوں کی تحریکات اور اس پہلو سے جماعت کی بے نظیر قربانیوں کا محبت بھراذکر فرمایا۔آپ نے فرمایا: سب سے زیادہ اور سب سے زیادہ دیر پا احسان جو خدا تعالیٰ اپنے بندہ پر فرماتا ہے وہ قربانی کا اجر نہیں بلکہ خود قربانی کی توفیق ہے۔کیونکہ قربانی کی توفیق انسان کو اور اس کی روح کو جو دائمی عظمت عطا کرتی ہے اس سے بڑا کوئی اجر ہو ہی نہیں سکتا جس کا انسان تصور کر سکے اور ہر اجر کی بنادہ بن جاتی ہے، ہر اجر کے حصول کا ذریعہ قربانی بن جاتی ہے اور اس وقت تک خدا تعالی نے جماعت احمدیہ کو ہر میدان میں جو مختلف قربانیوں کی توفیق عطا فرمائی ہے۔آغاز احمدیت سے لے کر اب تک ہر سال خدا تعالیٰ کے فضل سے خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں دینے کے نتیجہ میں مذہب کا آسمان نئے رنگ میں سنوارا اور سجایا جا رہا ہے اور احمدیت کی قربانیوں کے چاند ستارے ایک نئے آسمان کو جنم دے رہے ہیں۔اس لئے جب ہم کہتے ہیں کہ اے خدا! ایک نئی زمین بنا اور ایک نیا آسمان عطا فرما تو وہ نئی زمین بھی اسی طرح بنا کرتی ہے اور نیا آسمان بھی اسی طرح سجا کرتا ہے۔پس سب سے زیادہ اس بات کی دعا کر یکں اور سب سے زیادہ اس بات پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں کہ خدا تعالیٰ آپ کو مزید قربانیوں کی توفیق عطا فرمائے اور پہلی قربانیوں پر خدا کے احسانات کے ذکر کی توفیق عطا فرمائے۔“ در گزشتہ پانچ یا چھ سال کے عرصہ میں جماعت احمد یہ کوئی شقوں میں ( جو اس سے پہلے جماعت کے سامنے نہیں تھیں ) جتنی حیرت انگیز ، جتنی عظیم الشان قربانی کی توفیق ملی ہے یہ بذات خود خدا تعالی کی راہ میں شکر کرتے ہوئے پیچھ جانے کی طرف انسان کو متوجہ کرتی ہے، کچھ جانے کی آرزو دل میں پیدا کرتی ہے۔ممکن ہے ایک آدھ قربانی کی شق میں بھول بھی گیا ہوں