سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 480 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 480

480 Ahmadiyya Came to Serve, To Serve for ever اپنی سریلی آواز میں پڑھ کر حاضرین کو محظوظ کرتے رہے۔اسی طرح اس موقع پر صبح سے ہی پولیس بینڈ بھی اپنی سازوں سے عوام کے لیے کشش کا موجب بنا رہا۔اس تقریب میں ممبران پارلیمنٹ مختلف ممالک کے سفراء، مختلف سرکاری محکموں کے آفیسرز اور دیگر سر کردہ لوگ شامل ہوئے۔الحاج مصطفی سنوسی نائب وزیر اعظم نے بھی تقریب میں شمولیت کی۔تقریب کی صدارت کے فرائض چیف سیکرٹری وزارت مواصلات مسٹر ماطوری نے ادا کیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری موصوف نے کہا: " آج جماعت احمدیہ کے قیام پر سو سال کا عرصہ پورا ہونے پر گورنمنٹ سیرالیون کی طرف سے یادگاری ٹکٹ کا اجراء اس بات کی علامت ہے کہ گورنمنٹ جماعت احمدیہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یہ کٹ جماعت احمدیہ کی 52 سالہ ملکی خدمات کا صلہ ہے اور اس صورت میں آج ہم جماعت احمدیہ کی خوشی میں شامل ہورہے ہیں۔جماعت احمد یہ جب اپنی دوسری جوبلی منا رہی ہوگی تو اس وقت نہ معلوم کتنے ممالک جماعت کی خدمات کو قدر کی نگاہوں سے دیکھتے ہوئے یادگاری ٹکٹیں جاری کریں گے۔“ جماعت احمدیہ کے اس صد سالہ جشن تشکر کے موقع پر سر بینام پوسٹ آفس نے جماعت کے تیار کردہ جوبلی کے Logo پر Ahmadiyya Muslim 100 Years 23-29 March (احمدیہ مسلم 100 سال 23 تا 29 مارچ) کے الفاظ کے ساتھ تین مختلف مہریں تیار کیں جو سرینام جنرل پوسٹ آفس اور دوسرے بڑے شہروں کے پوسٹ آفسز میں اس ہفتہ کے دوران لفافوں پر لگائی گئیں۔