سلسلہ احمدیہ — Page 397
397 سے ڈرو جب کہ زمین میں تمہارے خلاف یوم الشَّعَادِ کی سی کیفیت پیدا ہو جائے اور سارا ملک ایک دوسرے کو تمہارے ظلم اور جبر کے خلاف آواز دینے لگے کہ اٹھو اور اس ظالم کو چکنا چور کر کے رکھ دو۔اس کو ملیا میٹ کر کے رکھ دو۔اور اگر یہ بس نہ جائے تو قو میں دوسری قوموں کو اپنی طرف بلائیں۔یہ تقدیر الہی ہے تو لازما پوری ہو کر رہے گی۔آج نہیں تو کل تم اس کا نمونہ دیکھو گے کیونکہ خدا تعالیٰ کے ہاں دیر تو ہے اندھیر کوئی نہیں۔وہ ڈھیل تو دیا کرتا ہے مگر جب اس کی پکڑ آیا کرتی ہے تو ولات حین مناص (ص) (4) کوئی بھاگنے کی جگہ باقی نہیں رہتی۔ایسا کامل گھیرا پڑ جاتا ہے کہ سوائے حسرت و نامرادی کے اور کچھ بھی انسان کے قبضہ قدرت میں نہیں ہوتا۔اس وقت وہ یاد کرتا ہے کہ کاش ! میں اس سے پہلے اس دائرے سے باہر نکل چکا ہوتا مگر لکھنے کی کوئی راہ باقی نہیں۔لیکن افسوس ہے ان قوموں پر جو ایسے وقت تک انتظار کریں کہ جب خدا کی تقدیر ایسی غضبناک ہو چکی ہو تو ان سربراہوں کے ساتھ قوموں پر بھی خدا کی ناراضگی کا عذاب ٹوٹ پڑے۔“ ( خطبات طاہر شائع کردہ طاہر فاؤنڈیشن ربوہ جلد 3 صفحہ 723 739) جنرل ضیاء الحق نے لندن میں مجلس تحفظ ختم نبوت کی ایک کانفرنس منعقدہ 1985ء کے لئے ایک خصوصی پیغام میں جماعت احمدیہ کو ایک کینسر قرار دیتے ہوئے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔اپنے اس پیغام میں اس نے کہا: "in the last few years, in particular, the Government of Pakistan has taken several stringent administrative and legal measures to prevent the Qadianis from masquerading as Muslims, and from practising various Shaure-Islami۔We will Insha'Allah, persevere in our effort to ensure that the cancer of Qadianism is exterminated۔" (Message from General M۔Zia-Ul-Haq President Islamic Republic of Pakistan to International Khatm-e-Nabuwwat Conference, London, August, 4-6, 1985) جنرل ضیاء اور تمام مکہ بین کو دعوت مباہلہ حضرت خلیفۃ اصبح الرابع رحمہ اللہ نے 10 / جون 1988ء کو نہایت پر شوکت انداز میں