سلسلہ احمدیہ — Page 304
304 ہو جائے گا کہ در حقیقت یہ خدا کا کلام ہے اور رب العالمین کی کتاب ہے۔اور جو شخص اس مضمون کو اول سے آخر تک پانچوں سوالوں کے جواب سنے گائیں یقین کرتا ہوں کہ ایک نیا ایمان اُس میں پیدا ہوگا اور ایک نیا نور اس میں چمک اٹھے گا اور خدا تعالیٰ کے پاک کلام کی ایک جامع تفسیر اس کے ہاتھ آجائے گی۔میری تقریر انسانی فضولیوں سے پاک اور لاف و گزاف کے داغ سے منزہ ہ ہے۔مجھے اس وقت محض بنی آدم کی ہمدردی نے اس اشتہار کے لکھنے کے لیے مجبور کیا ہے تا وہ قرآن شریف کے حسن و جمال کا مشاہدہ کریں اور دیکھیں کہ ہمارے مخالفوں کا کس قدر ظلم ہے کہ وہ تاریکی سے محبت کرتے اور ٹور سے نفرت رکھتے ہیں۔مجھے خدائے علیم نے الہام سے مطلع فرمایا ہے کہ یہ وہ مضمون ہے جو سب پر غالب آئے گا۔اور اس میں سچائی اور حکمت اور معرفت کا وہ نور ہے جو دوسری قومیں بشر طیکہ حاضر ہوں اور اس کو اوّل سے آخر تک سنیں شرمندہ ہو جائیں گی اور ہر گز قادر نہیں ہوں گی کہ اپنی کتابوں کے یہ کمال دکھلا سکیں۔خواہ وہ عیسائی ہوں، خواہ سناتن دھرم والے یا کوئی اور۔۔۔۔چنانچہ ایسا ہی وقوع میں آیا اور اس وقت کے اخبارات نے اس مضمون کی برتری کا اعتراف کیا۔یہ مضمون پہلے رپورٹ جلسہ اعظم مذاہب لاہور میں من وعن شائع ہوا۔اور جماعت احمدیہ کی طرف سے اسلامی اصول کی فلاسفی کے عنوان کے ماتحت کتابی صورت میں شائع کیا گیا۔انگریزی میں یہ مضمون The Philosophy of The Teachings of Islam کے نام سے شائع ہوا۔خلافت رابعہ کے عہد میں 1996ء میں اس مضمون کی اشاعت پر سوسال کا عرصہ پورا ہوا۔چنانچہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کے ارشاد پر اس کے دنیا کی مختلف زبانوں میں تراجم کر کے بکثرت ) اس کی اشاعت کا اہتمام کیا گیا اور حسب ذیل 54 زبانوں میں اسے طبع کیا گیا۔افریقان البانین۔عربی۔اسائٹی۔آسامی۔بلوچی۔بنگلہ۔بوسنین۔بلغارین۔برمی۔چینی۔ڈینش ڈچ۔انگریزی۔اسپرانٹو نمین - فریچ۔جرمن گر یک گجراتی۔گور لکھی۔ہاؤسا۔عبرانی۔ہندی۔انڈونیشین۔اٹالین۔جاپانی۔کیری باتی۔سواحیلی - کورین۔لو گنڈا۔۔ملیالم۔منی پوری۔مراٹھی۔نیپالی ناروکین۔پشتو۔فارسی۔پولش پرتگیزی۔پنجابی۔رشین۔سرائیکی۔سپینش۔