سلسلہ احمدیہ — Page 143
143 تحریک پر جس شان کے ساتھ اور والہانہ طور پر لبیک کہا وہ غیر معمولی ہے۔حضرت مصلح موعودؓ کے اندازہ کے مطابق ان تراجم اور ان کی چھپوائی کے لئے ایک لاکھ 94 ہزار روپے کی ضرورت تھی جس کا آپ نے جماعت سے مطالبہ کیا۔لیکن مسیح پاک ایلام اور خلافت حفصہ کی فدائی جماعت نے دولاکھ ساٹھ ہزار روپے کے وعدے قلیل عرصہ میں پیش کر دئیے اور پھر ان کا اکثر حصہ وصول ہو گیا اور دو سال کے عرصہ میں مذکورہ بالا ساتوں زبانوں میں تراجم مکمل ہو گئے۔چنانچہ حضرت مصلح موعود نے فرمایا: قرآن کے سات مختلف زبانوں میں جو تراجم ہورہے تھے وہ خدا تعالی کے فضل سے مکمل ہو گئے ہیں اور ان کی ایک اور نقل بینک میں محفوظ کر لی گئی ہے۔صرف اس بات کا انتظار ہے کہ ہمارے مبلغین ان زبانوں کو سیکھ کر ان پر نظر ثانی کر لیں تا غلطی کا امکان نہ رہے۔( الفضل 28 دسمبر 1946ء) الغرض حضرت مسیح موعود کے مقدس خلفاء کی نگرانی میں اور ان کی تحریکات کے مطابق مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم اور ان کی اشاعت کا مبارک سلسلہ مسلسل آگے بڑھتا رہا۔خلافت ثانیہ کے عہد میں اردو ، ڈچ، سواحیلی ، جرمن اور انگریزی کل پانچ زبانوں میں مکمل قرآن کریم کے تراجم طبع ہوئے۔جبکہ ڈینش میں پہلے سات پاروں کا ترجمہ مع مختصر تفسیری نوٹس اور یوگنڈا کی زبان لوگنڈا میں پہلے پانچ پاروں کا ترجمہ مع مختصر تفسیری نوٹس اور مینڈے زبان میں پہلے پارہ کا ترجمہ شائع ہوا۔خلافت ثالثہ کے دور میں یہ سلسلہ آگے بڑھا اور ڈینش ، اسپرانٹو، انڈونیشین اور یوروبا۔چار مزید زبانوں میں مکمل قرآن کریم کے تراجم طبع ہوئے۔اسی طرح انگریزی میں تفسیر القرآن کا ایک جلد میں خلاصہ پہلی بار شائع ہوا۔نیز سویڈش اور خمین زبان میں جزوی طور پر بعض پاروں کا ترجمہ طبع ہوا۔خلافت رابعہ کے پہلے دو سالوں (1982ء۔1983ء) میں گورمکھی اور لو گنڈا زبان میں مکمل قرآن کریم کے تراجم طبع ہوئے۔1984ء میں جب حضرت خلیفہ مسح الراج رحم اللہ کو پاکستانکے فوجی ڈکٹیٹر ضیا الحق کے ظالمانہ