سلسلہ احمدیہ — Page 86
86 تھی۔چنانچہ اس کی خرید کے بعد سے 1995 ء تک جماعت کے جلسہ سالانہ اور ذیلی تنظیموں کے سالانہ اجتماعات یہاں منعقد ہوتے رہے۔دوسرا یورپین اجتماع خدام الاحمدیہ بھی یہاں منعقد ہوا۔فٹبال اور باسکٹ بال اور دیگر تفریحی پروگراموں کے لیے بھی اس مرکز میں باقاعدہ گراؤنڈز اور انتظامات موجود ہیں۔مختلف ریجنل اجتماعات اور تربیتی کلاسز کا بھی یہاں با قاعدہ انعقاد ہوتا ہے۔بيت النصر كولون 1984ء کے اواخر میں حضور حمہ اللہ نے جرمنی کا دورہ فرمایا تو جرمنی کے دو بڑے شہروں کولون اور میونخ میں مشنز کھولنے کا ارشاد فرمایا۔ان میں سے کولون مشن کا افتتاح سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی نے اپنے 1985ء کے دورہ جرمنی کے دوران 17 ستمبر کو فرمایا۔اس کا نام حضور نے بیت النصر عطا فرمایا۔یمیشن کولون شہر کی آبادی میں 4۔Eichhornstr پر واقع ایک وسیع اور مضبوط تین منزلہ عمارت پر مشتمل ہے جس کا کل رقبہ 1593 مربع میٹر ہے۔اس کی خرید کے بعد مقامی احباب نے وقار عمل کر کے اس میں موجود دو بڑے ہالوں کو مرد و خواتین کے لئے مسجد میں ڈھالا جبکہ اس کے دیگر حصوں میں متعدد دفاتر اور دور ہائشی مکان بنائے گئے جن میں سے ایک مربی ہاؤس اور دوسرا مہمان خانہ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔تہ خانہ میں ایک بڑا کچن اور کھانے کا ہال ہے۔علاوہ ازیں یہاں دو بڑے کمروں پر مشتمل ایم ٹی اے کا ریجنل سٹوڈیو بھی قائم کیا گیا ہے۔اس کی مسجد کا بال اتنا بڑا ہے کہ یہاں جملہ ذیلی تنظیموں کے مختلف ریجنل پروگرام اور تربیتی کلاسز منعقد ہو رہی ہیں۔علاوہ ازیں ایک عرصہ تک جماعت جرمنی کی مجلس شوری بھی یہاں ہوتی رہی۔2011ء میں اس عمارت میں بعض تبدیلیاں کر کے قانونی تقاضے پورے کئے گئے جس کے نتیجہ میں سرکاری طور پر اجازت ملنے کے بعد جانب محراب بارہ میٹر اونچا مینار تعمیر کیا گیا۔اس کے بعد حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نے اسے سو مساجد سکیم میں شامل کرتے ہوئے اس کا12 جون 2011ء کو افتتاح فرمایا۔