سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 883 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 883

883 17اپریل: حضور نے خطبہ جمعہ میں ایم ٹی اے کے ذریعہ پاپوانیوگنی کی مسجد کے افتتاح کا اعلان فرمایا 123 اپریل : نکانہ ضلع شیخوپورہ کے ایک احمدی کو شادی کارڈ پر بسم اللہ وغیرہ لکھنے کے جرم میں چھ سال قید اور ایک ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا دے دی گئی 28 اپریل: جزیرہ لکل انڈیمان ( انڈیا ) میں مسجد بیت التوحید کا افتتاح ہوا 3 مئی : مبارک احمد صاحب شرما کو شکار پور سندھ میں شہید کر دیا گیا 24 جون : بچوں کو تحریک کہ اپنے بزرگان کے حالات سے پوری طرح واقف ہونا چاہئے۔والدین کو تحریک کہ اپنے بچوں کو خاندان کے بزرگوں کے حالات سناتے رہیں 27 جولائی : لندن میں انٹرنیشنل تبلیغ سیمینار 28 تا 30 جولائی : برطانیہ کا 30 واں جلسہ سالانہ 65 ممالک سے 13 ہزار سے زائد افراد کی شرکت سابق سوویت یونین کا وفد بھی شریک ہوا۔حضور کے افتتاحی خطاب کے دوران متعد د قوموں نے حضور کے ارشاد پر کھڑے ہو کر گواہی دی کہ حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیاں پوری ہو گئیں۔10 زبانوں میں ترجمہ کا انتظام تھا۔رات کو انٹرنیشنل نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا دوسرے دن مستورات سے خطاب میں حضور نے پردہ کی حقیقی روح قائم رکھنے پر زور دیا حضور نے دوسرے دن بعد دوپہر کے خطاب میں فرمایا کہ احمدیت 148 ممالک میں قائم ہو چکی ہے۔7 نئے ممالک یہ ہیں: کمبوڈیا، لاؤس، جمیکا، ایکوٹوریل گئی، ویت نام، مقدونیہ، گریناڈا۔اس سال 762 / مساجد کا اضافہ ہوا۔جن میں سے 691 / مساجد بنی بنائی ملیں۔10 ممالک میں 30 ہسپتال قائم ہیں۔234 رہو میو پیتھی دواؤں کے سیٹ متعدد ممالک میں بھجوائے گئے۔افریقہ میں 666 / افریقن چیفس اور 693 ر امام احمدی ہوئے 30 جولائی: تیسری عالمی بیعت کی تقریب ہوئی۔بیعت کے الفاظ جلسہ گاہ میں 35 رزبانوں میں دہرائے گئے اختتامی خطاب میں حضور نے بعض انداری نشانات کا ذکر فرمایا