سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 873 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 873

873 *1993 یکم جنوری تحریک بہبود انسانیت۔1993ء کے سال کو انسانیت کے سال کے طور پر منانے کی تحریک میثاق مدینہ کو دنیا میں رائج کرنے کی تحریک۔حکومتوں کے سربراہوں ، دانشوروں اور اہل قلم کو خطوط کے ذریعہ بہبود انسانیت کی طرف متوجہ کرنے کی تحریک 8 جنوری: اپنی اولاد کو امام وقت کے خطبات سے جوڑنے کی تحریک 8 جنوری: برصغیر کے سیاست دانوں کو سیاست کی اصلاح کرنے اور مذہبی اصولوں کو اپنانے کی تحریک 15 جنوری: عالم اسلام کے لئے دعا کی تحریک۔اپنے ممالک کے خیالات کی اصلاح کرنے کی تحریک 22 جنوری: تمام احمدیوں کو ظلم کے خلاف حق کی آواز جرآت کے ساتھ بلند کرنے کی تحریک۔تمام ممالک کے سربراہوں سے رابطے کر کے ان کو سچائی اور تقویٰ کی راہ پر بلانے کی کوشش کرنے کی تحریک 29 جنوری: بوسنیا کے آفت زدہ لوگوں کی امداد کے لئے جاری فنڈ میں دل کھول کر آگے قدم بڑھانے کی تحریک 19 فروری: بوسنین خاندانوں سے مواخات قائم کرنے کی تحریک 27 فروری: حضور نے مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ (MTA) پر براہ راست درس القرآن کا سلسلہ شروع فرمایا۔( درس القرآن کی تکمیل پر حضور کے اردو ترجمۃ القرآن کی اشاعت ہوئی) 2 مارچ: غریب بچیوں کی شادیوں میں حصہ لینے کی تحریک 8 مارچ: پلکھنڈی صوبہ بنگال (انڈیا) میں مسجد کا افتتاح عمل میں آیا 14 مارچ : احمدی نوجوانوں کی ریسرچ ٹیمیں بنانے کی تحریک 26 مارچ : احباب جماعت کر ہر بری عادت کے بدلے ایک اچھی عادت اپنانے کی تحریک مارچ : قدرت کے نظاروں پر مبنی فلموں کے بنانے اور ان کی لائبریریاں قائم کرنے کی تحریک یکم اپریل: مجلس انصار الله جرمنی کے ترجمان سہ ماہی الناصر کا آغاز ہوا 19 اپریل : جماعتی نظام کی حفاظت کے لئے جان و مال کی قربانی دینے کی تحریک