سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 871 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 871

871 ہے۔4 نے ممالک ہیں۔ان میں بحر الکاہل کے دو جزائر نیز لیتھوانیا اور بیلورشی شامل ہیں۔اس سال 307 رنئی مساجد تعمیر ہوئیں۔573 رنئی جگہوں پر جماعت قائم ہوئی۔افریقہ کے 18 ممالک میں 157 امرا کز قائم ہیں جب کہ پوری دنیا میں 712 با ضابطہ مراکز کام کر رہے ہیں۔احمدیوں کے خلاف پاکستان میں 3308 / مقدمات درج کئے جاچکے ہیں اختتامی خطاب میں حضور نے تحریک پاکستان میں جماعت کی خدمات کا ذکر کیا اور ملکی حالات بہتر بنانے کے لئے فوج اور سیاستدانوں کو مشورے دیے یہ جلسہ پہلی بار مواصلاتی سیارے کے ذریعہ پاکستان سمیت متعدد ممالک میں دیکھا گیا۔اس جلسہ سے ایم ٹی اے کے ذریعہ جلسوں کا اجراء غیر معمولی عظمت اور شان رکھنے والا واقعہ تھا 21 اگست: حضور کے خطبات جمعہ سیٹلائٹ کے ذریعہ چار براعظموں یعنی یورپ، ایشا، افریقہ اور آسٹریلیا میں براہ راست نشر ہونا شروع ہوئے 28 اگست : حضور نے جماعت احمدیہ کے زیر انتظام خدمت خلق کی عالمی تنظیم (Humanity First) قائم کرنے کا اعلان فرمایا۔جس کی باقاعدہ بنیاد 1993ء میں رکھی گئی 18 ستمبر : زیورخ ( سوئٹزر لینڈ) کے ایک ہوٹل میں حضور کو ایک استقبالیہ دیا گیا۔اسی روز حضور نے ذیلی تنظیموں کے اجتماعات کا افتتاح فرمایا 21 19 ستمبر : حضور نے مجلس انصار اللہ سوئٹر لینڈ کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب فرمایا 20 ستمبر : حضور نے لجنہ اماء اللہ سوئٹر لینڈ کے اجتماع سے اختتامی خطاب فرمایا۔نیر مجلس خدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ کے اجتماع پر انعامات تقسیم کئے 21 ستمبر : حضور کی خدمت میں جنیوا کے معززین کے ساتھ عشائیہ دیا گیا۔اس موقع پر ایک ریڈیو انٹرویو بھی حضور نے دیا 23 ستمبر : ربوہ میں ضعفاء کے لئے ادارہ بیت الکرامہ کا افتتاح ہوا 12اکتوبر : سابق روسی ریاستوں میں خدمت کے لئے مختلف شعبوں کے ماہر احمدیوں کو جانے کی تحریک