سلسلہ احمدیہ — Page 862
862 22 فروری کو ڈنگلور (Kodangallur) (انڈیا) میں جماعت کا قیام۔یہ وہ تاریخی مقام ہے جہاں حضرت مسیح ناصری کے مشہور حواری تھوما آئے اور پہلی صدی ہجری میں صحابی رسول مالک بن دینار نے پہلی مسجد تعمیر کی 23 فروری: ملتان کے ایک احمدی انجینئر کو نماز پڑھنے اور کلمہ کا بیج لگانے پر ایک سال قید کی سزا ہوئی 24 فروری : حضور نے کوئین الزبتھ ثانی سنٹر لندن میں لیکچر دیا جو بعد میں Islam's Response to Contemporary Issues کے نام سے انگریزی میں شائع ہوا۔(اس کے اردو، عربی اور دیگر کئی زبانوں میں تراجم بھی شائع ہو چکے ہیں ) مارچ میں بورکینا فاسو میں جلسہ سالانہ کا آغاز ہوا 3 تا 8 مارچ: حضور کا دورہ پرتگال 5 مارچ: حضور نے پر لگال میں پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا 8 مارچ: حضور نے پرتگال میں پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا 9 مارچ: پر نگال کی سرزمین پر خطبہ جمعہ میں دورہ کی بعض تفصیلات کا تذکرہ 10 مارچ : حضور نے سپین میں پریس کا نفرنس سے خطاب فرمایا اور سپینش حاضرین کے ساتھ مجلس سوال وجواب ہوئی۔رات کو قرطبہ میں جماعت کے استقبالیہ میں شرکت فرمائی 11 مارچ: قرطبہ کی پولیس کے آئی جی اور گورنر نے حضور سے ملاقات کی 12 مارچ: حضور نے اشبیلیہ یونیورسٹی میں بعنوان دین کی بنیادی تعلیمات کا فلسفہ خطاب فرمایا جو بعد میں An Elementary Study of Islam کے نام سے کتابی شکل میں شائع ہوا 16 مارچ: سپین میں خاطبہ (xativa) کے مقام پر خطبہ جمعہ مین سپین کے حالات کا تجزیہ اور کامیاب تبلیغ کے لئے زریں ہدایات 23 تا 25 مارچ: شوری پر پُر معارف ہدایات میں حضور نے تحریک فرمائی کہ غرباء کی شادیوں پر خرچ کریں اور اسراف نہ کریں