سلسلہ احمدیہ — Page 854
854 24 مارچ: حضور نے احمدیت کی دوسری صدی کا پہلا خطبہ جمعہ اسلام آباد (ملفورڈ۔یوکے) میں ارشاد فرمایا جو ماریشس اور جرمنی میں بھی بذریعہ ٹیلی فون سنا گیا۔جماعت احمدیہ کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا۔حضور نے خطبہ میں اپنی رؤیا کے حوالہ سے بتایا کہ نئی صدی کے آغاز پر خدا تعالیٰ نے مجھے السلام علیکم ورحمتہ اللہ کا تحفہ دیا ہے 29 مارچ تا یکم اپریل: حضور کا دورہ آئر لینڈ۔یہ جماعت کی دوسری صدی کا پہلا سفر تھا۔29 مارچ کو حضور نے پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا 30 مارچ : گالوے (Galway) میں دو اخباری نمائندوں نے حضور کا انٹرو یولیا 31 مارچ: حضور نے آئر لینڈ مشن ہاؤس میں خطبہ جمعہ کے ساتھ اس کا باقاعدہ افتتاح فرمایا۔اسی روز شام کو حضور کے اعزاز میں ایک خصوصی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی غیر از جماعت معززین نے شرکت کی۔مارچ : بارٹلے پول (برطانیہ) میں انگریز احمدیوں کے لئے پہلے ریجنل فورم کا انعقاد ہوا۔55 رانگریزوں نے شرکت کی 2 اپریل : حضور L۔B۔C ریڈیو کے سٹوڈیو میں تشریف لے گئے اور ایک یہودی اور عیسائی لیڈر کے ساتھ Live گفتگو میں شرکت فرمائی 18اپریل: روزنامہ الفضل، خالد تشخیذ الاذہان اور مصباح کے ایڈیٹرز، پرنٹرز اور پبلشرز پر مقدمات قائم کئے گئے 10 اپریل: چک 563 گ ب ضلع فیصل آباد میں احمد یہ مسجد، لائبریری اور دو دکانیں نذر آتش کردی گئیں 12 اپریل: نکانہ صاحب ضلع شیخو پورہ میں 17 احمدی گھروں پر حملے ہوئے۔6 رگھر مکمل جلا دئیے گئے۔5 احمدی زخمی ہوئے۔احمد یہ مسجد منہدم کر دی گئی 15 اپریل: نواب شاہ میں احمدیہ مسجد کو آگ لگادی گئی