سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 853 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 853

853 1988 ء میں گمشدگی کے بعد برآمد ہوا تھا) نے حملہ کیا 17 مارچ : حضور نے جماعت احمدیہ کی پہلی صدی کا آخری خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا اور فتح کی بشارت دیتے ہوئے پہلی صدی کے قربانیاں دینے والے بزرگوں کے حالات جمع کرنے کی تلقین فرمائی۔احمدی خاندانوں کو اپنی تاریخ مرتب کرنے کی تحریک 20 مارچ: حضور نے لندن کے انٹرنیشنل پریس سنٹر میں ایک عظیم الشان پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا۔یہ جگہ لڈکیٹ (Ludgate) کے قریب ہے 22 مارچ: صد سالہ جشن تشکر کے سلسلہ میں حضور کا ایک انٹرویو بی بی سی لندن پر نشر ہوا 22 تا 26 مارچ: قادیان دار الامان میں صد سالہ جشن تشکر کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ان میں 22 مارچ کو نفلی روزہ رکھا گیا اور جماعتی نظام کے تحت صدقات کا اہتمام کیا گیا۔23 مارچ کو قادیان کے بازاروں میں جلوس نکلا جو کلمہ طیبہ اور درود شریف پڑھتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچا جہاں جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کیا گیا۔اس کے علاوہ جماعتی عمارات اور احمدی گھروں میں چراغاں کا اہتمام ہوا۔قادیان میں آرائشی گیٹ اور بینر ز بھی لگائے گئے۔بھارتی میڈیا کی کئی ٹیمیں یہ تاریخی پروگرام ریکارڈ کرنے قادیان آئیں 23 مارچ: جماعت احمدیہ کی دوسری صدی کا آغاز ہوا۔صد سالہ جشن تشکر کی تقریبات 23 مارچ سے شروع ہو کر سارا سال جاری رہیں حضور نے مسجد فضل لندن کے سامنے لوائے احمدیت لہرایا اور دعا کرائی۔صد سالہ جشن تشکر کے حوالے سے ساری دنیا میں احمدی احباب نے خصوصی پروگرامز کا اہتمام کیا۔البتہ حکومت پاکستان نے احمدیوں کے جشن منانے پر پابندی لگا دی۔ربوہ میں 23 مرتا25 مارچ چراغاں کرنے، مٹھائی اور کھانا تقسیم کرنے، پوسٹر لگانے پر پابندی لگا دی گئی۔اس قانون کو سختی سے نافذ کیا گیا اور کئی احمدیوں کی گرفتاریاں بھی ہوئیں۔احمدیت کی اس نئی صدی کے پہلے سال (23 مارچ 89 تا 23 مارچ 90ء) ایک لاکھ بیعتیں ہوئیں 23 مارچ: دیوگھر صوبہ بہار (انڈیا) میں جماعت کا قیام عمل میں آیا