سلسلہ احمدیہ — Page 844
844 115 اکتوبر : حضور نے ڈیٹائٹ (امریکہ) کے علاقہ ٹرائے ( Troy) میں مسجد اور مشن ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا 21 اکتوبر : حضور نے مسجد یوسف تو سان (Tuscan) ایریزونا کا افتتاح فرمایا 22 اکتوبر : حضور نے لاس اینجلس (امریکہ) کے علاقہ Hawthorne میں مسجد بیت السلام کا سنگ بنیا درکھا 24 اکتوبر : حضور نے لاس اینجلس (امریکہ) کی مسجد بیت الحمید کا سنگ بنیا درکھا 30 اکتوبر : حضور نے پورٹ لینڈ (امریکہ) میں مسجد رضوان کا افتتاح فرمایا 7 نومبر : حضور نے ویسٹرن کینیڈا کی تین جماعتوں کی مجالس عاملہ کے ساتھ میٹنگ منعقد کی 11 نومبر: اسیرانِ راہ مولا کی خاطر ساری دنیا میں اسیران کی بہبودی کی تحریک 11 نومبر : ”بيوت الحمد کالونی ربوہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا 13 تا 14 نومبر: بیت الظفر ( نیو یارک۔امریکہ) میں حضور نے جماعت امریکہ کی مجلس شوری کی صدارت فرمائی 6 دسمبر: تعلیم الاسلام انسٹی ٹیوٹ ناصر آباد صوبہ کشمیر کے سنگ بنیاد کی تقریب عمل میں آئی 13 دسمبر : ملاوی میں جماعت کے پہلے مبلغ مقبول احمد ذبیح صاحب پہنچے 18 تا 20 دسمبر: جلسہ سالانہ قادیان منعقد ہوا جس کے لئے حضور کا خصوصی پیغام موصول ہوا دوران سال برطانیہ کے سیکنڈری سکولوں میں حضرت خلیفہ امسیح الرائج کی شخصیت اور ارشادات نصاب میں شامل کئے گئے حضور کے ارشاد پر کہ کثرت سے سیرت النبی سلام کے جلسے منعقد کئے جائیں اور سیرت کے مختلف پہلوؤں پر مضامین لکھے جائیں، انصار اللہ قادیان نے اس سال بارہ کتابچے شائع کرنے کا منصوبہ بنایا۔بھوٹان انڈیا بارڈر پر پہلی احمد یہ مسجد جے گاؤں شہر میں تعمیر ہوئی