سلسلہ احمدیہ — Page 824
824 13 جون : حضور نے رمضان میں مسجد مبارک ( ربوہ ) میں درس القرآن کا آغا ز فرمایا 21 جون : حضور نے احمدی سائنسدانوں اور انجینیئر ز کے نام ایک پیغام میں فرمایا کہ وہ مفید ایجادات کر کے عام آدمی کی مشکلات دور کریں 22 جون : سوئٹزرلینڈ میں جماعت احمدیہ کی پہلی مسجد مسجد محمود کی تعمیر پر بیس (20) سال پورے ہونے پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔حضور نے پیغام بھیجا 22 جون : امریکہ کو مالی قربانی میں اضافہ کی تلقین اور ہر چندہ دہندہ کو کم از کم 3800 رڈالر کا وعدہ کرنے کی تحریک 24 جون : رمضان میں خصوصیت کے ساتھ بکثرت دعاؤں کی تحریک 11 جولائی: حضور نے مسجد مبارک میں درس قرآن کے آخر پر قرآن کریم کی آخری تین سورتوں کا درس دیا اور دعا کروائی 12 جولائی: حضور نے عید کا مزا لینے کے لئے غریبوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کی تحریک فرمائی 16 جولائی: حضور نے گیسٹ ہاؤس مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان سرائے خدمت کی دوسری منزل کا سنگ بنیادرکھا 17 تا 31 جولائی: اٹھارویں (18) تعلیم القرآن کلاس کا انعقاد۔حضور نے افتتاحی و اختتامی خطاب فرمایا۔طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد 3076 رتھی 18 جولائی: غانا میں ملک کی زرعی ترقی کے لئے جماعت کی طرف سے ایک ایگریکلچر پراجیکٹ شروع کیا گیا۔اس کے مینجر حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب تھے۔اس فارم میں گندم کاشت کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا 27 جولائی: حضور نے لوکل انجمن احمد یہ ربوہ کے نئے دفاتر کا افتتاح فرمایا 30 تا 31 جولائی : جلسہ سالانہ کینیڈا کے لئے پیغام میں تحریک کہ اپنے ملک میں مساجد اور مشن ہاؤسز کی تعمیر کریں