سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 815 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 815

815 ترجمہ کے 300 نسخے بطور عطیہ دینے گئے 9 تا 16 جولائی : مجلس خدام الاحمدیہ اوسلو( ناروے) کی پہلی تربیتی کلاس منعقد ہوئی 15 جولائی: کورین زبان میں احمدیہ لٹریچر کی اشاعت کا آغاز ایک فولڈر سے ہوا۔یہ فولڈر 15 ہزار کی تعداد میں شائع ہوا 17 تا 21 جولائی : رمضان المبارک کے آخری پانچ دن حضور نے مسجد مبارک ربوہ میں درس حدیث ارشاد فرمایا 19 جولائی : جھوٹ کے خلاف جہاد کی تحریک 21 جولائی: حضور نے درس القرآن کے اختتام پر آخری تین سورتوں کا درس ارشاد فرمایا اور دعا کروائی 22 جولائی: جاپان میں ناصر باؤلنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔جماعت احمد یہ جاپان کی تاریخ میں پہلی بار نماز عید دو مقامات ( نا گویا اور ٹوکیو ) میں ادا کی گئی 23 جولائی: حضور نے تحریک جدید کے تحت مبلغین کے اعزاز میں منعقدہ ایک دعوت سے خطاب فرمایا۔حضور اس دعوت میں سائیکل پر تشریف لائے 27 جولائی تا 10 اگست: سترھویں فضل عمر تعلیم القرآن کلاس کا حضور نے افتتاح فرمایا۔2095 طلبا و طالبات اس میں شریک ہوئے 28 جولائی تا 12 اکتوبر : حضور کا سفر یورپ 29-28 جولائی: حضور کی ربوہ سے لاہور روانگی اور پھر لاہور سے بذریعہ طیارہ کراچی میں آمد، لجنہ کراچی سے خطاب فرمایا 30 جولائی : حضور کراچی سے یورپ کے لئے روانہ ہوئے 30 جولائی تا یکم اگست: ٹوکیو میں یوم تبلیغ منایا گیا۔سات ہزار کی تعداد میں لٹریچر تقسیم کیا گیا 31 جولائی: حضور کی ناروے میں آمد یکم اگست : اوسلو ( ناروے) میں حضور نے احباب جماعت سے خطاب فرمایا