سلسلہ احمدیہ — Page 814
814 خلافت رابعہ کا بابرکت دور 10 جون 1982: بعد نماز ظہر مسجد مبارک ربوہ میں مجلس انتخاب خلافت کا اجلاس ہوا اور حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ اسیح الرابع منتخب ہوئے۔آپ نے مختصر خطاب کے بعد عام بیعت لی جس میں 25 ہزار احمدیوں نے شرکت کی۔قصر خلافت میں حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ نے آپ کو آلیس اللهُ بِكَافٍ عَبدہ کی وہ انگوٹھی پہنائی جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے تیار کروائی تھی اور آپ کے زیر استعمال تھی۔خاندان حضرت مسیح موعود کے افراد نے بیعت کی۔بعد نماز عصر بہشتی مقبرہ میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی نماز جنازہ پڑھائی اور دعا کروائی۔11 جون : حضور نے دور خلافت کا پہلا خطبہ جمعہ مسجد اقصیٰ ربوہ میں ارشاد فرمایا اور جماعت کو تلقین کی کہ وہ محض رسمی قرار دادیں پاس نہ کریں بلکہ نیکی اور تقویٰ کے چراغ روشن کرنے کا عہد کریں 11 جون : آپ نے اپنی جگہ مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب کو صدر مجلس انصار اللہ مرکز یہ مقرر فرمایا 13 جون : حضور کا احباب جماعت کے نام پہلا پیغام الفضل میں شائع ہوا جو عالم اسلام، امت محمدیہ اور اہل فلسطین کے لئے دعا کی تحریک پر مشتمل تھا 16 تا 20 جون : دور خلافت رابعہ میں کسی ملک کا سب سے پہلے منعقد ہونے والا جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ انڈونیشیا کا تھا جس کی حاضری تین ہزار تھی 18 جون: خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عظیم الشان اطاعت کے نمونہ پر ان کے لئے خاص دعاؤں کی تحریک۔ظالم انسانوں کی دسترس سے عالم اسلام کے محفوظ رہنے کے لئے دردمندانہ دعاؤں کی تحریک 22 جون : عالم انسانیت کے لئے دعا کی تحریک 23 جون : رمضان المبارک کے آغاز پر سورۃ فاتحہ کے درس سے قرآن کریم کے درس کا آغاز فرمایا 9 جولائی مختلف مقدمات میں ماخوذ احمدیوں کے لئے دعاؤں کی تحریک 9 جولائی : جماعت احمدیہ کی طرف سے لیگوس ( نائیجیریا) کے ایک ہوٹل کو قرآن کریم انگریزی