سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 807 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 807

807 رض حضرت امام مہدی آخر الزمان کے پوتے، سیدنا حضرت مصلح موعود و حضرت سیده مریم النساء ام طاہر کے فرزند ارجمند صاحبزادہ مرزا طاہر احمد 18 دسمبر 1928ء کو قادیان میں پیدا ہوئے۔قادیان میں ابتدائی تعلیم کے بعد 1944ء میں میٹرک کیا اور گورنمنٹ کالج سے ایف ایس سی کی۔بی اے کے بعد 1953ء میں جامعہ احمدیہ کی تعلیم مکمل کی۔1955ء سے 1957ء تک سکول آف اور یئنٹل سٹڈیز میں حصول تعلیم کے لئے انگلستان میں قیام فرمایا۔لندن سے واپسی کے بعد ناظم وقف جدید، صدر مجلس خدام الاحمدیہ مجلس انصار اللہ، ڈائریکٹر فضل عمر فاؤنڈیشن اور کئی دیگر اہم جماعتی عہدوں پر خدمات بجالاتے رہے۔8 اور 9 جون 1982ء کی درمیانی شب سیدنا حضرت مرزا ناصر احمد خلیفۃ أسبح الثالث کے وصال کے بعد 10 جون 1982ء کو مسجد مبارک ربوہ میں خلافت رابعہ کے انتخاب کے وقت منشائے انہی کے مطابق آپ مسند خلافت پر متم متمکن ہوئے۔قبل از خلافت آپ کی ولادت 18 دسمبر 1928ء کو قادیان میں ہوئی۔ابتدائی تعلیم قادیان میں حاصل کی $1944 5 مارچ: آپ کی والدہ ماجدہ حضرت سیدہ اتم طاہر کا وصال ہوا مارچ: الفضل کیلئے پہلا مضمون ”میری امی ( حضرت ام طاہر ) لکھا 10 اپریل: نظام وصیت میں شمولیت فرمائی آپ کا وصیت نمبر 7547 ر ہے متی: آپ نے زندگی وقف کی ٹی آئی ہائی سکول قادیان سے میٹرک کیا اور گورنمنٹ کالج لاہور سے FSc اور BA پرائیویٹ پاس کیا۔*1947 تقسیم ہند کے وقت پناہ گزینوں کی خدمت اور حفاظت مرکز سلسلہ قادیان میں حصہ لیا