سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 762 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 762

762 آج کے زمانہ میں حیرت انگیز طریق پر خوشی کے ساتھ زندگی بسر کرنا آپ کی ایک نمایاں صفت ہے۔یہ جاننے کے باوجود کہ میں ایک بالکل مختلف مذہب سے تعلق رکھتا ہوں اور اپنے عقائد پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہوں اس کے باوجود میرے ساتھ پر خلوص، مہر بانی اور مفاہمت کے ساتھ پیش آنا گوئٹے مالن کی یہ صفت مجھے بہت پیاری ہے۔پس میں اپنے ساتھ مزید یا دیں لے کر واپس جاؤں گا اور آپ کے لیے دعائیں کروں گا۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ آپ میرے اس پیغام کو سنجیدگی سے لیں گے۔خدا کی طرف کو نہیں اور دوسروں کی بھی خدا کی طرف رہنمائی کریں۔اللہ تعالی آپ کو اپنے فضلوں سے نوازے۔(آمین) 14 جون کو نماز جمعہ کے بعد بیعت کی تقریب ہوئی۔14 جون کو ہی احمدی ڈاکٹرز کے ساتھ ایک ملاقات کی جس میں ڈاکٹر امتیاز احمد چوہدری صاحب صدر احمدیہ میڈیکل ایسوسی ایشن امریکہ کے علاوہ امریکہ سے آنے والے ڈاکٹرز اور انچارج میڈیکل کلینک گوئٹے مالا ڈاکٹر جمال الدین ضیاء صاحب نے شرکت کی۔اسی طرح سپین سے آئے ہوئے ڈاکٹر عطا الہی منصور صاحب بھی اس میں شامل ہوئے۔حضور نے اس میٹنگ میں متعدد اہم نصائح فرمائیں۔حضور نے فرمایا کہ لاطینی امریکہ میں ہومیو پیتھک علاج کو رائج کرنا چاہئے۔اسی طرح حفظ ما تقدم کے لئے عام طبی ہدایات پر مبنی پمفلٹ کی اشاعت اور تقسیم بہت مفید ہو سکتی ہے۔15 جون کو مجلس عاملہ گوئٹے مالا کی میٹنگ بلائی جس میں دیگر ممالک سے آئے ہوئے عہدیداران بھی شامل ہوئے۔16 جون کو حضور نے انڈین چیفس کے ایک گروپ سے ملاقات فرمائی اور مختصر خطاب فرمایا۔اور اسی روز میکسیکو کے لئے روانہ ہو گئے۔ذیل میں اس اہم خطاب کے بعض نکات پیش کئے جاتے ہیں۔گوئٹے مالن قدیم انڈین باشندوں سے بصیرت افروز خطاب اور ایک اہم پیغام Mr Diego Molina گوئٹے مالا کے ایک مشہور صحافی ، فوٹوگرافر اور ایک مقامی رسالہ گوئٹے مالا فاسال کے ایڈیٹر ہیں، ان کی متعدد مضامین پر مشتمل خوبصورت تصویری کتب تمام لاطینی امریکہ میں مشہور