سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 726 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 726

726 صد سالہ جو بلی کے سال کے بعض دورہ جات 23 مارچ 1989ء سے صد سالہ جوبلی سال کا باقاعدہ آغاز ہوا۔اس سال آپ نے یورپ کے مختلف ممالک کے علاوہ امریکہ، کینیڈا، گوائٹے مالا، فجی، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سنگاپور، جاپان وغیرہ مختلف ممالک کا سفر اختیار فرمایا۔صد سالہ جوہلی کے سلسلہ میں ان سفروں کا آغاز آئر لینڈ سے ہوا۔چنانچہ 29 تا 31 / مارچ 1989ء کو آپ نے آئرلینڈ کا دورہ فرمایا۔29 / مارچ کو ڈبلن میں چند اخباری نمائندوں نے آپ کا انٹرویو لیا جس میں اسلام اور عصر حاضر کے متعلق بعض سوالات پوچھے گئے۔اسی طرح 30 مارچ کو بھی گالوے (Galway) میں دو اخباری نمائندوں نے انٹرو یولیا۔31 مارچ کو حضور نے مشن ہاؤس میں خطبہ جمعہ کے ساتھ مشن ہاؤس کے باقاعدہ افتتاح کا اعلان فرمایا۔اسی شام Great Southern ہوٹل میں منعقدہ تقریب عشائیہ میں حضور نے خطاب فرمایا جس میں کتھو لسرم (Catholicism) مسیح کی آمد ثانی ، جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور تاریخ اور persecution کے حوالہ سے ذکر فرمایا۔اس تقریب میں گالوے کے میئر Fintan Coogan Jar کے علاوہ 48 معززین شہر نے شرکت کی۔اس موقع پر تمام مہمانوں کو صد سالہ جشن کے موقع پر حضور کے خصوصی پیغام کی کاپیاں دی گئیں۔اس دورہ کے حوالہ سے ملک کے نیشنل اخبار آئرش انڈیپنڈنٹ (Irish Independant) کی 3 اپریل 1989ء کی اشاعت میں حضور کا انٹرویو لینے والے جرنلسٹ Joseph Power کی "Caliph Calls on his Sect" کے عنوان سے تفصیلی خبر شائع ہوئی۔اسی طرح گالوے اور اس کے گردو نواح کے علاقوں کے لوکل اخبار Connacht Tribune میں 7 اپریل 1989 ء کی اشاعت میں David O Connel کی Muslim religious" leader opens a Galway Mission کے عنوان سے خبر شائع ہوئی۔اس جرنلسٹ نے حضور کا انٹرویو لیا تھا۔