سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 725 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 725

725 پروان چڑھائیں جو کہ آپ کے ملک کے لئے آج انتہائی ضروری ہے، اتنی ضرورت اس کو پہلے کبھی پیتھی۔آپ لوگوں کو یہ احساس کرنا چاہئے کہ آپ خدا داد العاموں کے مالک لوگ ہیں اور آپ کا ملک افریقی علاقے میں خصوصی طور پر انعام یافتہ ہے۔آبادی کے لحاظ سے بڑا اعظم افریقہ میں آپ کا ملک سب سے بڑا ہے۔اتنی زیادہ آبادی اور کسی ملک کی نہیں ہے اور یہ بھی یادرکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت زیادہ دولت سے نوازا ہے۔یہ دولت زرعی استعداد کی بھی ہے اور معدنی وسائل کی بھی ہے۔اسی طرح اللہ تعالی نے آپ کو بڑے دماغ بھی دیتے ہیں، کردار کی عظمت بھی عطا کی ہے تا کہ آپ اس خداداد صلاحیت کا درست استعمال کریں۔پس آپ کے قدموں تلے معدنی وسائل مہیا ہیں تا کہ آپ ان کو اپنے ملک کی عظمت کے لئے اور اپنی مستقبل کی نسل کی عظمت کے لئے بروئے کار لا سکیں۔لیکن صرف یہی نہیں بلکہ میں آپ سے توقع رکھتا ہوں کہ آپ اس سے زیادہ بلند ہوں۔اگر آپ اپنے ذرائع کو مناسب طریق پر بروئے کار لائیں اور اس سے کافی دولت پیدا کریں تو آپ حیران ہوں گے کہ آپ نے بہت زیادہ دولت اور طاقت نائیجیریا میں حاصل کرلی ہے بہ نسبت غیر ملکی طاقتوں پر انحصار کرتے ہوئے۔آپ اپنے دوسرے جسایہ ممالک کی مدد کر سکتے ہیں اور ان کے سر پرست بنتے ہوئے آپ ان کی جسمانی ، مادی اور روحانی مدد کر سکتے ہیں اور اسی طرح بڑا بھائی ہونے کے ناطے اپنے چھوٹے بھائیوں کی زندگی کے ہر شعبہ میں مدد کر سکتے ہیں۔پس غریب ہمسایہ ممالک کے لئے آپ بڑے بھائی کا کردار ادا کریں۔وہ آپ سے زیادہ غریب ہیں۔میں نے ان میں سے چند ممالک دیکھتے ہیں اور میں غم کے مارے جذبات سے مغلوب ہو گیا جب میں نے سنا کہ لوگ وہاں بھوک کی تباہ کاری سے بے حال ہوتے جاتے ہیں۔یہاں نائیجیریا میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت کچھ عطا کیا ہے۔پس دولت کے معاملہ میں شھر، دلی کا مظاہرہ نہ کریں۔نہ صرف نائیجیرین کی خاطر بلکہ افریقی لوگوں کی خاطر بھی جو آپ کے ارد گرد رہتے ہیں۔اس حوالہ سے آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں تا انسانیت کی مدد کرسکیں اور اللہ کو خوش کر سکیں۔"