سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 710 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 710

710 دوران وہاں کی حکومتوں کے سربراہوں نے اور عوام نے جماعت احمدیہ کی طرف سے بلا تمیز مذہب وملت وہاں کے عوام کی تعلیمی وطبی میدان میں سالہا سال کی بے لوث خدمات پر غیر معمولی طور پر محبت اور تشکر کا اظہار کیا اور حضور رحمہ اللہ کو کھلے دل اور کھلے بازوؤں سے خوش آمدید کہا۔ان سفروں کے دوران حکومتی سربراہوں ، وزراء اعظم و دیگر وزراء اور مختلف امور کے ذمہ دار سیاسی و سماجی مقامی رہنماؤں اور ذی اثر شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ان ملاقاتوں میں حضور رحمہ اللہ نے انہیں اپنے ملکوں کے عوام کی بھلائی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو وقف کرنے اور دیانتداری اور انصاف کے ساتھ خدمت کرنے اور اپنے سپر دامانتوں کا حق ادا کرنے کی نصائح فرمائیں۔غیر معمولی مصروفیات سے معمور افریقہ کے ان ممالک کے دوروں کے دوران ہزاروں افراد سے انفرادی و اجتماعی ملاقاتوں، شدید گرمی میں لمبے سفروں اور صبح و شام بلکہ رات گئے تک نہایت اہم دینی مصروفیات اور آپ کی محنت و جانفشانی اور دلسوزی اس بے پناہ جوش و جذبہ کی عکاس ہیں جو مخلوق خدا کی ہمدردی اور بھلائی کے لیے آپ کے دل میں موجزن تھیں۔اسی طرح جماعت کے زیر انتظام بہبود انسانیت کے بہت سے منصوبوں کو مزید بہتر بنانے اور ان میں ترقی اور وسعت پیدا کرنے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر اہم ہدایات ارشاد فرمائیں اور متعدد نئے منصوبے تشکیل دیے۔ان دوروں کے نتیجہ میں بھی پریس و میڈیا میں کوریج کے ذریعے بہت وسیع پیمانے پر اسلام احمدیت کا پیغام نہایت ہی مؤثر انداز میں پہنچا اور اس طرح سے جماعت احمدیہ کی خدمات اسلام اور خدمات انسانیت سے عوام و خواص کو آگاہی ہوئی۔افریقہ کے عوام کی بہبود کے لئے اہم مشورے اور نصائح حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: اہل اللہ کا وجود خلق اللہ کے لیے ایک رحمت ہوتا ہے۔" برائین احمد سہ روحانی خزائن جلد نمبر 1 صفحہ 355)