سلسلہ احمدیہ — Page 709
709 19 ستمبر 1988ء کو ماریشس کے گورنر اور اسی طرح وزیر اعظم ماریشس سے ملاقات ہوئی۔حضور کی طرف سے وزیر اعظم ماریشس کو بھی جماعت احمدیہ کی طرف سے مختلف زبانوں میں شائع شدہ تراجم قرآن کریم تحفہ دیے گئے۔اسی شام ماریشس یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں حضور نے Islam and Evolution کے موضوع پر خطاب فرمایا۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، وزیر تعلیم اور ملک کے مختلف طبقہ ہائے فکر کے ممتاز افراد موجود تھے۔۔۔۔۔۔۔۔حضور رحمہ اللہ کے ان سفروں نے جماعت احمدیہ کی صد سالہ جوبلی کی تیاری کے سلسلہ میں بہت اہم اور غیر معمولی کردار ادا کیا۔جماعتوں میں ہر لحاظ سے بیداری نمایاں پاک تبدیلیوں اور اسلام احمدیت کی تبلیغ کے لیے اموال ونفوس اور اوقات کی قربانیوں کے غیر معمولی نظارے دیکھنے میں آئے اور صد سالہ جوبلی منصوبے کے پروگرام بڑی تیز رفتاری سے اپنی تکمیل کے مراحل طے کرنے لگے۔اسی طرح ان سفروں کے دوران ہونے والے انٹرویوز، پریس کانفرنسوں اور دیگر تقریبات کی الیکٹرانک اور پریس میڈیا کے ذریعہ بڑی کثرت سے کوریج ہوئی اور نہ صرف ان ملکوں میں بلکہ اردگرد کے ممالک میں ڈورڈور تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچا جبکہ عام حالات میں اتنے وسیع پیمانے پر پیغام اسلام کی اشاعت جماعت کی حد استطاعت سے باہر تھی۔لیکن اللہ تعالی نے حضرت خلیفہ اُس کے دوروں کو اس لحاظ سے بھی بہت برکت بخشی اور ریڈیو، ٹی وی، اخبارات وغیرہ کے ذریعہ خود خلیفہ اسیح کی زبان فیض ترجمان سے نہایت مؤثر رنگ میں پیغام حق کی تشہیر ہوئی۔ان دورہ جات کے دوران آپ نے خدا داد فراست سے افریقہ کے حالات کا بڑی گہری نظر سے مشاہدہ کرتے ہوئے وہاں کے مسائل و مشکلات کا جائزہ لیا۔جہاں آپ نے ان ممالک میں اسلام اور احمدیت کی ترقی و استحکام کے لیے متعدد منصوبے بنائے اور بہت سے عملی اقدامات فرمائے وہاں بالعموم افریقہ کے عوام کی بہبودی کے لیے اللہ تعالی نے کئی سکیمیں آپ کے دل میں ڈالیں۔ان ممالک کے دوروں کے