سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 706 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 706

706 یکم ستمبر کو ہلٹن ہوٹل نیروبی میں پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا۔اسی روز بعد از نماز مغرب و عشاء 9 مردوں اور 4 عورتوں نے بیعت کر کے جماعت میں شمولیت اختیار کی۔ان تمام کا تعلق کیکویو قبیلہ سے تھا۔2 ستمبر کو لجنہ سے خطاب فرمایا۔3 ستمبر کو حضور نے کمپالا ( یوگنڈا) میں احمد یہ بشیر ہائی سکول کے اساتذہ وطلباء سے خطاب فرمایا۔حضور نے اس میں فرمایا کہ یوگنڈا کی ترقی میں جو بات حائل ہے وہ اخلاقی انحطاط ہے۔اس لئے اخلاقی قدروں کو زندہ کریں۔حضور نے سکول کی عمارت میں توسیع ، سائنس لیبارٹری، ویڈیو روم اور لائبریری کے قیام نیز سکول میں ٹیکنیکل تعلیم کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان فرمایا۔4 ستمبر کو سیاٹا کے مقام پر جماعت کے پرائمری سکول کا معائنہ فرمایا اور اس جگہ مشنری ٹریننگ کالج قائم کرنے کا ارشاد فرمایا۔بعد ازاں ممیکو کے مقام پر احباب کے وقار عمل کے ذریعہ تعمیر شدہ خوبصورت مسجد پہنچے جہاں ایک سکول بھی قائم ہے۔حضور نے اس سکول کو بہتر بنانے اور اس جگہ ایک ڈسپنسری کے قیام کا بھی اعلان فرمایا۔اس کے بعد حضور جنجہ پہنچے۔حضور نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت کے میدان میں آگے آنے کی نصیحت فرمائی۔اسی شام کو کریسینڈ کرین ہوٹل (Crested Crane Hotel) میں استقبالیہ تقریب ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریٹر اور علاقہ کے دیگر معززین نے شرکت کی۔حضور نے اس علاقہ کی تعلیمی وطبی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن مدد مہیا کرنے کا اعلان فرمایا۔حضور کے خطاب کے بعد سوال و جواب کی مجلس ہوئی جو دیر تک جاری رہی۔5 ستمبر کو مسا کا تشریف لے گئے۔یہاں بھی مسجد و مشن ہاؤس کا معائنہ فرمایا اور حاضرین سے خطاب فرمایا۔حضور نے یوگنڈا کی اقتصادی بدحالی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ دکھ کی بات یہ ہے کہ آپ لوگوں نے خود اپنے ہاتھوں سے یہ مصیبتیں اٹھائی ہیں۔