سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 679 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 679

679 معرفت کو ترقی دینے کے لئے ضروری ہیں۔“ جلسہ کے تمام پروگراموں میں ان اغراض و مقاصد کو پیش نظر رکھا جاتا ہے۔بالخصوص جلسہ سالانہ کی روح اور جان وہ زندگی بخش کلمات ہوتے ہیں جو حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے مقدس خلیفہ کی زبانِ مبارک سے ادا ہوتے ہیں۔آپ اپنے خطابات میں اللہ تعالیٰ کی آیات کی نہایت پر معارف تشریح و تفسیر بیان فرماتے ہیں اور دوران سال اللہ تعالیٰ کے ظاہر ہونے والے لاتعداد تائیدی نشانات میں سے وقت کی رعایت سے بعض کا ذکر فرماتے ہیں جس سے ایمانوں میں تازگی اور تقویت نصیب ہوتی ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں مومنوں کے بارہ میں فرمایا ہے کہ إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيْمَانًا وَعَلَى رَبِّهِمُ يَتَوَكَّلُونَ (الانفعال: 3) کہ جب ان پر اللہ کی آیات پڑھی جاتی ہیں تو یہ چیز انہیں ایمان میں بڑھاتی ہے اور وہ اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔آنحضرت بلال کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ کی بعثت کی ایک غرض یہ ہے کہ آپ تلاوت آیات کریں اور اس کے ذریعہ سے مومنوں کا تزکیہ فرمائیں۔یہی مقصد آپ کے عظیم روحانی فرزند اور غلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا بھی ہے اور یہی وہ کام ہے جسے آپ کے بعد آپ کے خلفاء عظام جاری رکھے ہوئے ہیں۔چنانچہ جلسہ سالانہ کے خاص روحانی ماحول میں، جس میں شامل ہونے والا ہر شخص خدا کے ایک نشان کا مظہر ہوتا ہے، خلیفہ وقت کی زبان مبارک سے اللہ تعالیٰ کے زندہ اور تازہ نشانات کا تذکرہ ایک عجیب سماں پیدا کرتا ہے۔آپ کے بابرکت کلمات سے، آپ کی دعاؤں اور روحانی تو جہات کے فیض سے دلوں کے زنگ ڈور ہوتے ہیں۔ہر قسم کی میل اور کثافت ڈھلنے لگتی ہے اور یوں لگتا ہے جیسے خدا کی رحمت و مغفرت آسمان سے اتر کر سینوں کو نور سے بھر رہی ہے۔تطہیر قلوب اور تزکیہ نفوس کا ایک خاص نظارہ ہے جو جلسہ کے موقع پر دیکھنے میں آتا ہے۔خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ سے وابستہ مومنین کے دلوں میں نیکیاں بجا لانے اور نیکیوں میں مزید آگے بڑھنے کے لئے خاص تحریکات پیدا ہوتی ہیں۔دلوں میں نئے ولولے، نئے جوش اور مزید قربانیوں کے نئے ارادے جنم لیتے ہیں اور جلسہ کے بعد وہ نئے وجود بن کر نکلتے ہیں۔جلسہ کے موقع پر لٹھی