سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 677 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 677

677 کارکنان اور رضا کاران کا معیار خدمت بھی دن بدن بڑھتا چلا گیا۔دورِ خلافت رابعہ کے آغاز کے بعد قادیان میں منعقد ہونے والے پہلے جلسہ سالانہ 18 تا 20 دسمبر 1982ء) میں شاملین کی تعداد 3760 تھی لیکن 1991ء میں صد سالہ جلسہ سالانہ کے موقع پر جب حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ نفس نفیس قادیان تشریف لے گئے تو اس جلسہ کی حاضری کم و بیش 25 ہزار تھی۔حضور رحمہ اللہ کے دور میں آخری جلسہ سالانہ قادیان (2002ء) کی حاضری پچاس ہزار تک پہنچ گئی تھی۔خلافت رابعہ کے عہد میں کئی ممالک مثلا فجی، سپین، سوئٹزرلینڈ ، بورکینافاسو، گنی بساؤ ، مڈغاسکر وغیرہ میں ان ممالک کے جلسہ ہائے سالانہ کا آغاز ہوا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس زمانہ میں جب ایک آدمی بھی آپ کی بیعت میں شامل نہ تھا یہ خبر دی تھی کہ : میں نے اپنی طرف سے تیری محبت مستعد دلوں میں ڈال دی تا کہ میری آنکھوں کے سامنے تو پرورش پاوے۔عنقریب تیری مدددہ لوگ کریں گے جن کی طرف میں وحی بھیجوں گا۔وہ ہر ایک ڈور کی راہ سے تیرے پاس آئیں گے اور انواع اقسام کے مخالف از قسم نقد و جنس ہر ایک راہ سے تیرے پاس لائیں گے۔“ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : نزول امسح ، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 539-540) گرچہ تائید الہی بجائے خود ایک نشان ہوتا ہے لیکن جب قبل از وقت پیشگوئی کے رنگ میں اس کو بیان کیا جاوے تو وہ نشان نُورٌ عَلى نُور ہو جاتا ہے کیونکہ پیشگوئی کا پورا ہونا اس بات پر مہر کر گی دیتا ہے کہ وہ تائید جو ظہور میں آئی ہے وہ در حقیقت منجانب اللہ ہے، نہ کہ اتفاقی طور پر “ ( نزول اصبح ، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 503 505- حاشیہ) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے مذکورہ بالا الہامات کا ذکر کرتے ہوئے ایک بہت ہی پر معرفت نکتہ یہ بیان فرمایا کہ: